2022 Latest News Obituary

غم کی خبریں——۔۔ صدمات —اظہار تعزیت

راہنما اتحاد اساتذہ اسد رفیق بٹر کو صدمہ 

گوجرنوالہ۔۔ رہنما اتحاد اساتذہ اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج سٹیلائٹ ٹاون گوجرانولہ کے شعبہ تاریخ کے اسسٹنٹ پروفیسر محمد اسد رفیق بٹر کی والدہ محترمہ کل مورخہ اٹھارہ جنوری دو ہزار بائیس کی صبح قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں ان کی جنازہ ان کے آبائی گاؤں کرتو پنڈوری گوجرانولہ میں ادا کی گئی اتحاد اساتذہ پروفیسر اسد رفیق بٹر کے غم میں برابر کی شریک ہے اتحاد اساتذہ کے تمام رہنما مرکزی و ڈویژنل بٹر صاحب سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے

پروفیسر جلیل بٹ کو صدمہ

پروفیسر گورنمنٹ فقیر محمد فقیر کالج پیپلز کالونی گوجرانولہ کے شعبہ سیاسیات کے اسسٹنٹ پروفیسر محمد جلیل بٹ کے برادر بزرگ حافظ قاری عقیل احمد لدھیانوی (عالمی ایوارڈ یافتہ)  قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں ان کی نماز جنازہ آج پونے دو بجے نوشہرو روڈ گوجرانولہ کے قبرستان میں ادا کی جائے گی اتحاد اساتذہ ان کے خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے 

پروفیسر عمیر صدیق کو صدمہ

گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ لاہور کے شعبہ زوالوجی کے لیکچرر عمیر صدیق کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے ان کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پروفیسر عمیر صدیق کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و حوصلہ عطا فرمائے

Related posts

سندھ ہائی کورٹ نے نئے چیرمین ایچ ای سی کی تعیناتی روک دی اضافی چارج انجینئر احمد فاروق بازئی کے سپرد

Ittehad

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب سے ڈپٹی سیکرٹری خرم بشیر گئے اسد عباس مگسی ا گئے

Ittehad

 بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر ترقی کے منتظر  مرداسسٹنٹ پروفیسر کی خصوصی توجہ کے لیے  

Ittehad

Leave a Comment