2026 College News Latest News

ڈاکٹر شیر محمد گوندل نے جرمنی سے ریسرچ فیلو شپ مکمل کرلی

وطن واپسی پر کالج کے ساتھیوں نے شاندار استقبال کیا

پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایش (PPLA) سرگودھا ڈویژن اور 37 کلب کی جانب سے11 ستمبر 2026 کو ڈاکٹر شیر محمد گوندل سینٔر نائب صدر پیپلا پنجاب کی جرمنی سے ریسرچ فیلوشپ مکمل کرکے وطن واپسی پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ان کے اعزاز میں ایک پرتکلف چائے کا اہتمام بھی کیا گیا۔چائے کے تمام تر انتظامات شعبہ اردو کے چیئرمین ڈاکٹر خالد محمود بلوچ صاحب کی جانب سے کیے گئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر حافظ محمد رمضان صدر پیپلا سرگودھا ڈویژن، پروفیسر سعادت رفیق، صدر شعبہ سیاسیات، پروفیسر گوہر عباس ٹاٹری، کنٹرولر آف امتحانات، پروفیسر حبیب الرحمن، صدر شعبہ تاریخ سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے معزز فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔تقریب کے دوران ساتھی اساتذہ نے ڈاکٹر شیر محمد گوندل کی جرمنی میں تحقیقی سرگرمیوں اور علمی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی وطن واپسی پر خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر شیر محمد گوندل نے تمام احباب کا پرتپاک استقبال، محبت اور خلوص کے ساتھ میزبانی کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ساتھیوں کی یہ محبت اور حوصلہ افزائی ان کے لیے ہمیشہ باعثِ مسرت اور باعثِ تقویت رہے گی۔ یہ خوبصورت محفل علمی رفاقت، باہمی محبت اور اساتذہ کے درمیان مضبوط تعلق کی ایک خوبصورت مثال تھی۔

Related posts

ڈاکٹر اقرار احمد خان ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب کے مستقل چیرمین تعینات

Ittehad

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نئے رولز کے تحت تیس مرد وخواتین کی لیو انکشمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Ittehad

پیف کی جانب سے میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے ہونہار مگر غریب لاچار طالب علموں کے لیے سکالرشپس

Ittehad

Leave a Comment