2026 Latest News Obituary

پروفیسر صفیہ صلاح الدین خالق حقیقی سے جا ملیں

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ماڈل ٹاؤن لاہور کے شعبہ اردو کی پروفیسر محترمہ صفیہ صلاح الدین طویل علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملی ہیں۔مرحومہ اس سے قبل گورنمنٹ سمن آباد کالج میں خدمات سرانجام دیتی رہیں اور گزشتہ 12 سے 13 سال سے گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ماڈل ٹاؤن لاہور میں تعینات تھیں۔ وہ ایک نہایت وضع دار، محنتی اور شفیق استاد تھیں۔مرحومہ گزشتہ 20 سے 25 سال سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھیں، اس دوران ان کی کیمو تھراپی ہوتی رہی، سخت تکالیف برداشت کرتی رہیں لیکن ہمیشہ ہمت اور حوصلے سے تدریس کا فریضہ ادا کرتی رہیں۔ گزشتہ دنوں اچانک انفیکشن کی شدت کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکیں۔مرحومہ نے سوگواران میں ایک بیٹی اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، ان کی بیماری کو ان کے لیے کفارہ بنائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے بچوں و اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

Related posts

سات مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کو ایم فل اور پانچ کو پی ایچ ڈی الاونس کی منظوری

Ittehad

حکومت پنجاب نے لین دین کے لیے پندرہ بینکوں کا اعلان کر دیا

Ittehad

ٹائم سکیل پرموشن میں اگلے گریڈ میں کیا مالی فوائد حاصل ہونگے ۔۔ایک اور وضاحت 

Ittehad

Leave a Comment