اعلی حکام کے علم میں یہ بات لائی گئی ہے کہ بعض کالجز میں آن سے زبردستی وہ پیریڈ پڑھوانے جا رہے ہیں جن کے اساتذہ موجود ہیں ایسے پرنسپلز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا
بعض پرنسپلز ایک انتقامی جذبے کے تحت دو دو سو ڈھائی ڈھائی سو طالب علموں کی کلاسز پڑھوا رہی ہیں اور سی ٹی آئیز کی سہولت جان بوجھ کر نہیں لی گئی یہ ناصرف اساتذہ بلکہ طالب علموں کے ساتھ بھی زیادتی ہے ایسے اساتذہ دشمن پرنسپلز کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جا نا چاہیے
لاہور( نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب نے پنجاب کے ڈویژنل ڈائریکٹرز ،ڈپٹی ڈائریکٹرز اور پرنسپلز کے نام ایک خط لکھا ہے جس کے مطابق اعلی حکام کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ بعض کالجز میں سینئر اساتذہ اور کالج انتظامیہ نئے بھرتی ہونے والے کالج ٹیچرز انٹرنیز سے سے ایسی ڈیوٹیاں لگا رہے ہیں جن کی انجام دہی کے لیے پہلے سے عملہ موجود ہے انہوں نے سختی سے تمام ذمہ داران کو متنبہ کیا ہے کہ ایسا کرنا پالیسی کے منافی ہے فورا یہ روش بند کر دیں ورنہ پرنسپلز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی پیپلا اور اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنماؤں کے علم میں آیا ہے کہ بعض پرنسپلز نے ضرورت ہونے کے باوجود سی ٹی ایز نہیں لیے وہ 250 یا 200 کی کلاسز بنا کر ریگولر اساتذہ کے حوالے کر کے انہیں انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں سیکرٹری و ڈی پی آئی کالجز اس کا بھی نوٹس لیں اور ایسے بیمار ذہنیت کے اساتذہ دشمن پرنسپلز کے خلاف بھی کاروائی کریں یہ رویہ اساتذہ ہی نہیں طالب علموں کےساتھ بھی زیادتی ہے

