2025 HED News Latest News

پانچ سو بیس مرد و خواتین اسسٹنٹ پروفیسر کی ترقی کے لیے پری پی ایس بی ٹو آج ہوگی

سیکرٹری سروسز کے دفتر میں ہونے والی میٹنگ میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ گیارہ نومبر کو گیارہ بجے وہاں موجود ہوں تاکہ اس میٹنگ کو با مقصد بنایا جا سکے

مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کی 283 پوسٹوں پر 283 جبکہ خواتین کی 243 پوسٹوں پر 237 کیسز پیش کیے گئے ہیں پری پی ایس بی میں ترقی کے لیے بورڈ کی میٹنگ میں پیش کیے جانے والے کیسز کی سیکروٹنی کر کے ان کی کمیوں خامیوں کو دور کر لیا جاتا ہے

لاہور ( نمائندہ خصوصی) ایک مدت سے ترقی کے منتظر مرد وخواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کی ابتدائی سیکروٹنی کے لیے ایک اجلاس محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے دفتر میں آج پری پی ایس بی کا اجلاس ہو رہا ہے جس میں ایجنڈے کے مطابق مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کے 283 جبکہ خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کے 273 کیسز پیش کیے جا رہے ہیں آج کی اس میٹنگ میں ان کیسز کی اچھی طرح چھان پھٹک کر کے اس کی کمیوں خامیوں کی نشان دہی کر دی جائے گی اور متعلقہ اہل کاروں کو کہا جائے گا کہ جو کمیاں دور کی جا سکتی ہیں انہیں فوری طور پر دور کر دیا جائے تاکہ پی ایس بی کے اجلاس میں کوئی دقت پیش نہ آئے

Related posts

پروفیسر عابد محمود بٹ کی گمشدگی کا معمہ حل نہیں ہو سکا

Ittehad

پوسٹگ کے منتظر مرد وخواتین کالج کا ٹرانسفر راؤنڈ آج سے شروع ہوگیا

Ittehad

پینشنرز ایسوسی ایشن نے بھی احتجاج کی دھمکی دے دی

Ittehad

Leave a Comment