2025 HED News Latest News

کالج ٹیچرز انٹرنیز سے وہی کام لیا جائے جس کے لیے انہیں بھرتی کیا گیا

اعلی حکام کے علم میں یہ بات لائی گئی ہے کہ بعض کالجز میں آن سے زبردستی وہ پیریڈ پڑھوانے جا رہے ہیں جن کے اساتذہ موجود ہیں ایسے پرنسپلز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا

بعض پرنسپلز ایک انتقامی جذبے کے تحت دو دو سو ڈھائی ڈھائی سو طالب علموں کی کلاسز پڑھوا رہی ہیں اور سی ٹی آئیز کی سہولت جان بوجھ کر نہیں لی گئی یہ ناصرف اساتذہ بلکہ طالب علموں کے ساتھ بھی زیادتی ہے ایسے اساتذہ دشمن پرنسپلز کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جا نا چاہیے

لاہور( نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب نے پنجاب کے ڈویژنل ڈائریکٹرز ،ڈپٹی ڈائریکٹرز اور پرنسپلز کے نام ایک خط لکھا ہے جس کے مطابق اعلی حکام کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ بعض کالجز میں سینئر اساتذہ اور کالج انتظامیہ نئے بھرتی ہونے والے کالج ٹیچرز انٹرنیز سے سے ایسی ڈیوٹیاں لگا رہے ہیں جن کی انجام دہی کے لیے پہلے سے عملہ موجود ہے انہوں نے سختی سے تمام ذمہ داران کو متنبہ کیا ہے کہ ایسا کرنا پالیسی کے منافی ہے فورا یہ روش بند کر دیں ورنہ پرنسپلز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی پیپلا اور اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنماؤں کے علم میں آیا ہے کہ بعض پرنسپلز نے ضرورت ہونے کے باوجود سی ٹی ایز نہیں لیے وہ 250 یا 200 کی کلاسز بنا کر ریگولر اساتذہ کے حوالے کر کے انہیں انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں سیکرٹری و ڈی پی آئی کالجز اس کا بھی نوٹس لیں اور ایسے بیمار ذہنیت کے اساتذہ دشمن پرنسپلز کے خلاف بھی کاروائی کریں یہ رویہ اساتذہ ہی نہیں طالب علموں کےساتھ بھی زیادتی ہے

Related posts

پچیس اضلاع میں کالجز تا حکم ثانی بند ۔ کرونا مثبت ہونے کا تناسب پانچ فیصد سے زیادہ

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی سینٹ کیلئے اتحاد اساتذہ کے پینلز کا اعلان

Ittehad

اٹھارہ سے انیس میں ترقی کے میل / فیمیل کیسز سیکرٹریٹ روانہ

Ittehad

Leave a Comment