2023 General Notifications Latest News

حکومت پاکستان نے عید الاضحی پر تین چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر ریا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم پاکستان سے منظوری کے بعد کیبنٹ ڈویژن سیکریٹریٹ نے عید الاضحی کے موقع پر 29 جون سے یکم جولائی تک تین چھٹیوں کا اعلان کیا ہے کیونکہ یکم جولائی کو ہفتہ کا دن ہے لہذا  نوٹیفکیشن میں وضاحت کر گئی ہے کہ وہ دفاتر جہاں ہفتے میں پانچ دن کام ہوتا ہے وہاں دو چھٹیاں (29 بروز جمعرات اور 30 بروز جمعہ )ہونگی جبکہ دوسرے دفاتر جہاں ہفتے میں چھ دن کام ہوتا ہے وہاں تین چھٹیاں (29 بروز جمعرات 30 بروز جمعہ اور یکم جولائی بروز ہفتہ )ہونگی عملی طور پر اتوار شامل کر کے چار چھٹیاں ہی ہوں گی لیکن کہا یہ جا رہا ہے کہ حکومت حج کی چھٹی بھی کرتی جو ستائیس جون بروز منگل کو ہے اگر ایسا ہوتا ہے تو بدھ کو کون دفتر آئے گا وفاقی دارالحکومت تو جمعہ 23 جون کی شام سے خالی ہونا شروع ہو جائے گا دفاتر میں کام کرنے والے دور سے آئے ہوئے بابو اگلے ہفتے کے دو تین دن کی اپنی چھٹی لیکر بھاگ جائیں گے 

Related posts

گریڈ بیس میں ترقی پانے والے ایک سو انچاس مرد حضراتِ کے بھی پوسٹنگ آرڈرز جاری ہو گئے

Ittehad

کمیشن سے سفارشات کے بعد پانچ خواتین لیکچررز فائن آرٹس کی تعیناتی

Ittehad

ڈاکٹر  ملک انجم جاوید کو ایم اے او کالج لاہور کے پرنسپل کا چارج دے دیا گیا

Ittehad

Leave a Comment