2025 HED News HED News Latest News

پرنسپلز کی خالی آسامیوں پر امیدواران کے انٹرویوز کل اور پرسوں ہونگے

فیصل آباد اور گوجرانولہ ڈویژنز کے انٹرویوز جو سیلاب کے باعث ملتوی ہوئے تھے اب کل 23 ستمبر بروز منگل اور لاہور ڈویژن کے امیدواران کے پرسوں 24 ستمبر بروز بدھ منعقد ہونگے

فیصل آباد ڈویژن کے 35 امیدواران کو صبح دس بجے اور گوجرانولہ کے سترہ مرد وخواتین اُمیدواروں( نو مرد اور آٹھ خواتین )کو 23 ستمبر کو دوپہر بارہ بجے سیکریٹریٹ آفیس نئی انارکلی بمقابل لاہور میوزیم طلب کیا گیا ہے

لاہور ڈویژن کے 30 امیدواران کو 24 ستمبر 2025 کو سیکریٹریٹ کے نئے دفتر واقع اولڈ ڈی پی آئی آفیس نئی انارکلی لاہور طلب کیا ہے کال لیٹرز انفرادی طور پر بھیج دئیے گئے اور ڈپٹی ڈائریکٹر و ڈائریکٹر کو مزید یاد دہانی کروانے کی زمہ داری دی گئی ہے

لاہور( نمائندہ خصوصی) پرنسپلز کی مختلف ڈویژنوں میں خالی آسامیوں پر تعیناتی کے سلسلے کو التوا کے بعد پھر سے شروع کر دیا گیا ہے فیصل آباد اور گوجرانولہ ڈویژنز کے انٹرویوز گزشتہ ماہ ہونے تھے انٹرویو کالز بھی جاری کر دی گئیں مگر باوجوہ انہیں ملتوی کر دیا گیا اب دوبارہ اس سلسلے کو شروع کیا گیا ہے ان دونوں ڈویژنز کے 52 امیدوارون کو جن میں فیصل آباد ڈویژن کے 35 اور گوجرانولہ کے 17 امیدواران کو کل 23 ستمبر کو صبح دس بجے اور گوجرانولہ کے امیدواران کو بارہ بجے سیکریٹریٹ کے کمیٹی روم میں بلایا گیا ہے جبکہ لاہور ڈویژن کے امیدواران کو پرسوں 24 ستمبر 2025 کو انٹرویوز کے لیے طلب کیا گیا ہے یہ انٹرویوز سیکریٹریٹ کے نئے دفتر واقع نئی انارکلی اولڈ ڈی پی آئی آفیس بالمقابل لاہور میوزیم میں ہونگے

لاہور ڈویژن کے امیدواران کے کال لیٹر دیکھنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں


Related posts

راولپنڈی کی خاتون ڈائریکٹر نے بطور ڈائریکٹر کام کرنے سے معذرت کر لی چارج شیر احمد ستی کو مل گیا

Ittehad

ترقی پانے والے بارہ اسسٹنٹ پروفیسرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا

Ittehad

اسسٹنٹ پروفیسرز/  ایسوسی ایٹ پروفیسرزمرد وخواتین  کی پرموشن لنکڈ ٹریننگ کل دو جنوری 23 سے شروع

Ittehad

Leave a Comment