2023 Latest News Obituary

سرگودھا ۔۔ڈاکٹر  شعیب شاہ اللہ کو پیارے ہوگئے

سرگودھا (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج سرگودھا کے شعبہ فزکس کے استاد پروفیسر ڈاکٹر شعیب شاہ صاحب اللہ کی رحمت میں چلے گئے ان ہ عمر تقریباً پچپن برس تھی اور  انہوں  نے گذشہ برس ہی ا اسٹنٹ پروفیسر سے بطور ا یسوسی ایٹ پروفیسر ترقی  پائی تھی مرحوم شعیب شاہ صاحب فزکس  میں ڈاکٹریٹ تھے اور یونیورسٹی آف سرگودھا  کےشعبہ فزکس سے منسلک تھے کالج کیڈر کے اساتذہ کو جب  یونیورسٹیوں سے  محکمہ تعلیم کے سپرد کیا گیا تو انہیں گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج سرگودھا تعینات کر دیا گیا جہاں یہ گزشتہ دو سال سے بطریق احسن اپنے فرائض منصبی ادا کر رہے تھے ان کی نمازجنازہ بلاک نمبر 17  ہاشمی مسجد کے ملحقہ گراؤند میں ادا کی گئی  جہاں سے ان کے آبائی گاؤں چک  موسی  چھاؤریاں لے جایا گیا جہاں ان کی تدفین اور دیگر رسومات ادا کی گئیں مرحوم ایک نیک دل اور فرشتہ صفت انسان تھے جنازے میں اتحاد اساتذہ پاکستان کے مرکزی و ڈویژنل عہدے داران کے علاؤہ یونیورسٹی و کالجز کے درجنوں اساتذہ کرام شریک ہوئے اتحاد اساتذہ دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے 

Related posts

سابق صدر پی پی ایل اے بہاولپور ڈویثرن راؤ انعام الحق کے لیے دعاء صحت کی اپیل

Ittehad

جنوری پچیس احتجاجی تحریک کا تیسرا دن

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی کے سینٹ انتخابات برائے رجسٹرڈ گریجوایٹس کا معاملہ

Ittehad

Leave a Comment