2021 Akhbaar Latest News University / Board News

جامعات کے وائس چانسلرز اور ایچ ای سی میں بی ۔ایس فور ائیر اور ایسوسی ایٹ ڈگری موخر کرنے پر اتفاق

جمعہ کے روز ملک کے تقریباً ڈیڑھ سو یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کا ایک اجلاس ہوا جس کا انتظام ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے کیا تھا اجلاس میں ایجنڈہ دو سالہ بی اے / بی ایس سی ختم کرکے اس کی جگہ بتدریج کچھ میں بی ایس فور ائیر اور باقی میں ایسوسی ایٹ ڈگری لانے سے پیدا شدہ مشکلات پر غور وفکر کرنا تھا دراصل ایک تو شروع کرنے سے قبل سٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہ کی گئی دوسرے سندہ میں اس کی شدید مخالف ہو رہی تھی اس صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے اسلام میں ایک اجلاس ہوا جس میں ملک کی ڈیرھ سو سے زائد جامعات کے وائس چانسلر جن کی نمائندگی قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ اور ایچ ای سی کی نمایندگی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شائستہ سہیل کر رہی تھیں طے پا گیا کہ پروگرام کو فی الوقت موخر کر دیا جائے اور سابقہ پروگرامز کو جاری رکھا جائے مگر اس کی منظوری ایچ ای سی کے اراکین دیں گے اور بھر نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا

Related posts

چھتیس خواتین اسسٹنٹ پروفیسر کی من پسند دستیاب آسامیوں پر تعیناتی پر مبارکباد

Ittehad

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔۔مرزا محمد عاصم بھری جوانی میں اللہ کی رحمت میں چلے گئے

Ittehad

صوبائی وزیر کی یقین دہانی پر اگیگا رہنماوں نے دھرنا ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا

Ittehad

Leave a Comment