لاہور( نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب ڈاکٹر عنصر اظہر نے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز،ڈپٹی ڈائریکٹر اور پرنسپلز صاحبان کے نام ایک لیٹر لکھا ہے جس میں انہیں ہدایت کی ہے کہ آپ کے زیر انتظام ادارے میں کوئی فرد اٹیچمنٹ پر کام کر رہا ہے تو اسے فی الفور واپس جائے تعیناتی پر واپس بھیج دیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو وہ افسران خود ذمہ دار ہونگے


 
		