2022 General Notifications Latest News

نواسی مرد لیکچررز کی آسامیاں پر کرنے کیلیے اشتہار 

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے ایک اشتہار 7/2022 کے ذریعے لیکچررز کی مختلف آسامیوں کے لیے اہل امیدواران سے درخواستیں طلب کی ہیں خواہشمند امیدوار اٹھارہ جولائی تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں منتخب امیدواران کو منسٹری آف ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ کے ماتحت کینٹ گیریژن کالجوں میں تعینات کیا جائے گا جس کا دائرہ پورے پاکستان میں ہے مختلف مضامین کی تعداد اشتہار میں دیکھی جاسکتی ہے کیونکہ کل پاکستان کی بنیاد پر بھرتی ہے آسامیوں کی صوبہ وائز تقسیم کی گئی ہے اوپن میرٹ پر سات ،پنجاب کے لیے پنتالیس جن میں سے تینتالیس اوپن اور دو اقلیتوں غیر مسلموں کے لیے مخصوص ہیں سندھ رولر کے لیے گیارہ جن میں سے دس اوپن میرٹ اور غیر مسلم اقلیتوں کے لیے ایک آسامی مخصوص ہے سندھ اربن کی اوپن میرٹ کی چھ آسامیاں ہیں بلوچستان کی چھ اوپن میرٹ پر فاٹا کی تین اوپن میرٹ پر آزاد کشمیر کی ایک اوپن میرٹ پر   امیدوار کے لیے اہلیت کا معیار کم از کم ماسٹر ڈگری سیکنڈ کلاس اور گریڈ سی یا اس کے برابر تعلیم رکھی گئی ہے یہاں آخر میں درخواست دینے کے لیے اہم ہدایات دی گئی ہیں درخواست دھندہ مبلغ تین سو روپے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے دیے گئے ہیڈ میں نیشنل بنک آف پاکستان کی کسی بھی برانچ میں بذریعہ چالان فارم جمع کروا کر اس چالان کی کاپی درخواست کے ہمراہ بھجوانا ہوگی  

Related posts

صدر پی پی ایل اے ملتان ڈویژن جاوید اصغر پرنسپل بن گئے

Ittehad

  گریڈ بیس والوں کو  40فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاونس دیا جائے ۔ہائر ایجوکیشن کی سفارش 

Ittehad

وائس چانسلرزاجلاس میں میڈیکل سٹوڈنٹس کاامتحان لینے کا فیصلہ،داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ لازمی قرار دینے کی تجویز

Ittehad

Leave a Comment