نوٹیفکیشن محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب نے جاری کیا
لاہور ( نمائندہ خصوصی ) محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب نے آج شام وفاقی حکومت کی تقلید میں عید الفطر پر تین تعطیلات عام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے یہ چھٹیاں اکتیس مارچ سے لیکر دو اپریل 2025( سوموار سے بدھ )تک ہونگی اتوار کو ویسے چھٹی ہوتی ہے اور جہاں جمعہ تک کام ہوتا ہے وہاں یہ چھٹیاں پانچ دن اور جہاں ہفتے میں چھ دن کام ہوتا ہے وہاں یہ تعطیلات چار دن یعنی اتوار سے بدھ تک ہونگی اس بات کا بھی امکان ہے کہ جمعہ الوداع کی چھٹی کر دی جائے گی سرکاری ہو گی یا اختیاری ہوں فیک نیوز جاری کرنے والوں کی بات درست ہو جائے گی
