Latest News University / Board News

پنجاب یونیورسٹی:امتحانات کا شیڈول جاری

پنجاب یونیورسٹی نےگریجوایشن اور ماسٹرز کی سطح پر امتحانات کاشیڈول جاری کردیا ہے۔امتحانات 22 جولائی سے شروع ہوں گے۔پنجاب یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات محمد رؤف نواز کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق بی اے، بی ایس سی پارٹ ٹو کے امتحانات 22 جولائی سے شروع ہوں گے۔ایم اے، ایم ایس سی، بی کام پارٹ ٹو کے امتحانات کا آغاز 7ستمبر سے ہوگا۔ پارٹ ٹو کا امتحان دینے والے امیدوار دونوں روایتی اور ایم سی کیو بیسڈ آن لائن امتحان دینے کی تیاری کریں۔ 15 جولائی کے بعد حکومت کی جانب سے یونیورسٹیوں کو کھولنے کا فیصلہ ہوا تو مندرجہ بالا پارٹ ٹو کے امتحانات روایتی انداز میں لئے جائیں گے۔ تاہم اگر حکومت کی جانب سے 15 جولائی کے بعد یونیورسٹی بند رہی تو پارٹ ٹو کے امتحان آن لائن ایم سی کیو بیسڈ لئے جائیں گے۔بی اے ،بی ایس سی، ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس اینڈ سائنس پارٹ ون کے سالانہ امتحانات یکم اکتوبر سے ہوں گے جبکہ ایم اے، ایم ایس سی، بی کام، ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس پارٹ ون کے امتحانات 2 نومبر سے شروع ہوں گے۔پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ پارٹ ون کے امتحانات روایتی انداز میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، تاہم یہ کورونا کے باعث پیدا شدہ صورتحال بہتر ہونے اور حکومتی اجازت سے مشروط ہے۔

Related posts

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بننے کے خواہش مند 28 دسمبر تک ان لائن اپلائی کریں

Ittehad

بدعہدی کی گئی کٹوتی کی رقم فی الفور واپس دلائی جائے ورنہ احتجاج ہوگا پیپلا کی پریس کانفرنس

Ittehad

لیہ –عدالت نے انصاف دیے دیا پروفیسر کے خلاف ایف آئی آر خارج کر دینے کا حکم

Ittehad

Leave a Comment