College News Latest News

ملتان:جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا

پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن اور پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی برائے سروس اینڈ پے پروٹیکشن کے زیر اہتمام اپنے مطالبے کے لئے آج 5 ستمبر کو ملتان میں احتجاجی مظاہرہ کرکے اپنی تحریک کا باقاعدہ آغاز کردیا۔سکول اور کالج بند ہونے کے باوجود پے پروٹیکشن کے متاثرین کی ایک بڑی تعداد مظاہرے میں شریک ہوئی ۔پی پی ایل اے اور اتحاد اساتذہ کی مرکزی اور ڈویژنل رہنما بھی شریک ہوئے۔جن میں پی پی ایل اے کے صدر ملک محمد رمضان گرو، پروفیسر غلام مصطفی،صاحبزادہ احمد ندیم،زاہد اعوان،ملک ارشاد،غلام مرتضی چوہدری،طارق بلوچ،ساجد صدیقی،مظہر گجر،میڈم سعدیہ،حافظ ارشاد،رائو افتخار،رائو رونق اور رائو ریاست کے ساتھ دیگر بھی شامل تھے۔پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد صفدر بھی اپنے ساتھیوں کی بھاری تعداد سمیت مظاہرے میں شامل تھے۔

Related posts

اتحاد اساتذہ پاکستان اور پپلا کے مرکزی رہنما ایاز سرکانی اللہ کی رحمت میں چلے گئے

Ittehad

پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں پڑھانے والے سرکاری اساتذہ کی رپورٹس بھجوائیں جائیں

Ittehad

پے و سروس پروٹیکشن کے حصول کیلیے سکول وکالج اساتذہ کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاجی شیڈول

Ittehad

Leave a Comment