2024 HED News Latest News

اسسٹنٹ پروفیسرز مرد و خواتین کی پرموشن لنکڈ ٹریننگ بائیس جولائی سے شروع کرنے کی منصوبہ بندی

ٹریننگ رینج میں آنے والی خواتین تازہ لسٹ کے مطابق خواتین سنیارٹی نمبر 162 تا 451 اور میل آپ گریڈڈ نئی لسٹ کے سنیارٹی نمبر 113 تا 283 تک شرکت کریں گے

لاہور ۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کی ایک الیکٹرانک اطلاع کے مطابق مرد و خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کی گریڈ انیس میں ترقی سے قبل ہونے والی پرموشن لنکڈ ٹریننگ 22 جولائی سے شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے مگر اس کا دار ومدار دو تین دنوں میں اکھٹا ہونے پر ہے نئی آپ گریڈڈ سنیارٹی لسٹ زنانہ کے سنیارٹی نمبر 162 تا 451 تک اور مرد اسسٹنٹ پروفیسرز سنیارٹی نمبر113تا 283 تک پرموشن رینج میں ہیں ان تمام مرد و خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز سے ڈی پی آئی آفیس کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے گوگل لنک کے نتیجے میں کھلنے والے پرفارما کو آن لائن پر کر کے واپس بھجوائیں تاکہ بروقت ٹریننگ کا انعقاد کیا جا سکے


Fri, Jul 19 at 3:29 PM

https://forms.gle/GtMvisXMVvif2oHd9

Related posts

انتیس دسمبر کو ہونے والی خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کی میٹنگ کے منٹس تاحال رکے ہوئے ہیں

Ittehad

انٹرمیڈیٹ کلاسز۔ وزیر تعلیم راجہ یاسر کے ویڈیو بیان اور محکمہ کی ای میل نے ابہام دور کر دیا

Ittehad

پے پروٹیکشن ہے کیا –۔غیر متاثرہ کالج اساتذہ سے معاملہ سمجھنے اور مدد کی اپیل

Ittehad

Leave a Comment