2022 Latest News Press Releases

  پنجاب بھر کے کالجوں میں کلاسز کا بائیکاٹ عید الفطر تک موخر۔۔حکومتی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار

پے اینڈ سروس پروٹیکشن کمیٹی ،پیپلا اور اتحاد اساتذہ کے اراکین نے آج محکمہ ہائر ایجوکیشن کے اعلی حکام سے ملاقات کی اور آخر میں کنوینر پے اینڈ سروس پروٹیکشن کمیٹی نے ایک پریس ریلیز جاری کیا جس کا متن کچھ یوں ہے

معزز خواتین وحضرات آج بروز پیر مؤرخہ 18 اپریل،2022 کنوینئر پے اینڈ سروس پروٹیکشن کمیٹی کا وفد چوہدری غلام مرتضیٰ کی سربراہی میں جس میں پروفیسر غلام مصطفیٰ صاحب سینئر رہنماء اتحاد اساتذہ، ڈاکٹر حافظ محمد رمضان صاحب صدر پپلا سرگودھا ڈویژن، ڈاکٹر خورشید اعظم صاحب صدر پپلا فیصل آباد ڈویژن اور فرحان یاسر چاند صاحب صدر پپلا ڈی۔جی۔خان ڈویژن نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن علی سرفراز حسین صاحب، سپیشل سیکرٹری نعیم غوث صاحب اور ایڈیشنل سیکرٹری خالد پرویز صاحب کے دفاتر میں الگ الگ ملاقات کی جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہپے اینڈ سروس پروٹیکشن پنجاب اور پپلا نے مل کر پنجاب سول سیکرٹریٹ کے سامنے 37 دن کا تاریخی دھرنا دیا اوراسکے بعد احتجاج کے طور پر آپ کے تعاون سے کلاسز کا مکمل بائیکاٹ کیا جسکے نتیجے میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پے اینڈ سروس پروٹیکشن کے نوٹیفکیشن کے اجراء کے لیے ایک نوٹ ٹو چیف سیکرٹری پے اینڈ سروس پروٹیکشن کمیٹی کے ساتھ مل کر نوٹ تیار کیا جوکہ آج سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ علی سرفراز حسین صاحب نے سپیشل سیکرٹری نعیم غوث صاحب اور ایڈیشنل سیکرٹری خالد پرویز صاحب کی موجودگی میں دستخط کر دیے ہیں۔ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے نوٹ ٹو چیف سیکرٹری کو پروسیس کے لیے آج بھیج دیا ہے۔ ہم ڈیپارٹمنٹ کے اس اقدام پر مطمئن ہیں امید ہے چیف سیکرٹری صاحب اس پر جلد ازجلد منظوری دیں گے۔ بچوں کے امتحان قریب ہونے کی وجہ سے ہم نے مشاورت سے کلاسز کا بائیکاٹ مشروط طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کل سے پنجاب بھر کے کالجز میں باقاعدہ کلاسز ہونگی۔  اگر ہمارے مطالبے کی منظوری میں کوئی رکاوٹ ڈالی گئی تو عید الفطر کے بعد کمیٹی اور پپلا قائدین کا مشترکہ اجلاس بلاکر آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

Related posts

پنجاب یونیورسٹی میں گومگو کی کیفیت کھل گئی /نہیں کھلی

Ittehad

  مرد اسسٹنٹ پروفیسرز اپنے پرموشن کیسز جلد از جلد بھجوائیں

Ittehad

پنجاب کے سرکاری دفاتر میں عیدالاضحی کے بعد اوقات تبدیل

Ittehad

1 comment

Aziz Ur Rehman April 18, 2022 at 9:33 pm

koun jiaa heh .zulf k surr honay takk………………

Reply

Leave a Comment