2025 General Notifications Latest News

وفاقی حکومت نے ایڈہاک الاؤنس اور دسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ایڈہاک الاؤنس اور دسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس رواں بنیادی تنخواہ پر ملے گا

ایڈہاک الاؤنس پر انکم ٹیکس واجب الادا ہوگا مگر پیشن کیلکولیشن میں شامل نہیں ہوگا ایک 20 فیصد سپیشل الاؤنس آرمڈ و سول آرمڈ فورسز کے ملازمین کو اضافی دیا گیا پرسنل پے پر بھی اس کا اطلاق ہوگا اس ایڈہاک کو محکمے اپنے بجٹ سے دیں گے

اسلام آباد (نامہ نگار ) بجٹ تجاویز کی منظوری کے فورا بعد وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو دی گئی رعایتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ایڈہاک ریلیف الاؤنس رواں بنیادی تنخواہ کا 10 فیصد اور دسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس رواں بنیادی تنخواہ کا 30 فیصد دیا گیا ہے باقاعدہ اور سول آرمڈ فورسز کے ملازمین کو ایک اور اضافی سپیشل الاؤنس دیا گیا ہے جو تنخواہ کا 20 فیصد ہوگا ایڈہاک الاؤنس کے بارے میں یہ وضاحت کر دی گئی ہے کہ اس کا پیشن کیلکولیشن سے کوئی تعلق نہیں ہوگا اس پر انکم ٹیکس ادا کرنا ہوگا یہ بھی کہ سکیل ختم ہونے پر پرسنل پے والوں کو بھی اس اضافی تنخواہ پر ادا کیا جائے گا ملک سے باہر ڈیپوٹیشن پر کام کرنے والوں کو اس ٹنیور کا الاؤنس نہیں دیا جائے گا ڈیپوٹیشن سے واپسی پر البتہ انہیں ملنا شروع ہو جائے گا یہ بھی واضح کر دیا گیا ہے کہ تمام محکمے ایڈہاک الاؤنس پر اٹھنے والے اخراجات اپنے ذرائع سے پورا کریں گے

Related posts

پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا شریک حیات کو تا حیات فیملی پینشن ملے گی

Ittehad

محکمہ تعلیم پنجاب سکولز ونگ نے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Ittehad

وفاقی حکومت نے بپنشن میں ساڑھے سترہ  فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Ittehad

Leave a Comment