HED News Latest News Obituary

پیپلا کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اور اتحاد کے سینئر راہنما ملک ارشاد کے والد بزرگوار وفات پا گئے

پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اور اتحاد اساتذہ کے سینئر راہنما ،گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان کے شعبہ اکنامکس کے استاد ملک ارشاد احمد کے والد بزرگوار کل مورخہ 26 فروری بروز ہفتہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں جھائری کالرو چوک ملتان میں کل شام سات بجے ادا کی گئی جس میں ان کے عزیز رشتہ داروں برادری اور علاقے کے معززین کے علاؤہ دوستوں اور ایمرسن کالج سمیت ملتان کے دیگر کالجوں کے پروفیسر صاحبان نے شرکت کی انہیں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا اتحاد اساتذہ پنجاب کے مرکزی و ڈویژنل راہنماؤں نے اس موقع پر پروفیسر ارشاد احمد ملک سے اظہار تعزیت کیا ہے اتحاد اساتذہ کے مرکزی رہنماوں پروفیسر محمد عارف ۔پروفیسر عبد الخالق ندیم ۔پروفیسر غلام مصطفی پروفیسر چوہدری جہاں زیب ڈھلوں ۔پروفیسر حسن رشید نے اپنے الگ الگ پیغامات میں پروفیسر ملک ارشاد اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے اللہ پروفیسر ارشاد کو یہ نا قابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت و حوصلہ عطا فرمائے آمین ان سے رابطہ اور اظہار تعزیت کے لیے درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں  

030-073-39301

Related posts

پروفیسر وقاص احمد شہباز ڈپٹی سیکرٹری لاہور بورڈ تعینات

Ittehad

راولپنڈی ۔۔ریٹائرڈ پروفیسر شفیق بٹ انتقال فرما گئے

Ittehad

پنجاب یونیورسٹی سینٹ کیلئے اتحاد اساتذہ کے پینلز کا اعلان

Ittehad

Leave a Comment