سرکاری کالجز میں رہائشی کوارٹرز اور سروینٹ کوارٹرز کی الاٹمنٹ پر بڑی پابندی عائدلاہور – ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز لاہور ڈویژن نے لاہور، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے تمام سرکاری کالجز کے لیے اہم مراسلہ جاری کر دیا۔ لیٹر نمبر 8443 مورخہ 28 ستمبر 2026۔ڈائریکٹوریٹ کے نوٹس میں آیا ہے کہ بعض کالجز میں پرنسپل صاحبان اپنی سطح پر کالج احاطے میں موجود رہائشی کوارٹرز اپنے سٹاف ممبران کو الاٹ کر رہے ہیں۔اہم ہدایات جاری:پرنسپل صاحبان کو کسی بھی رہائشی یا سروینٹ کوارٹر کی الاٹمنٹ، ری الاٹمنٹ یا کسی کو رہائش کی اجازت دینے کا کوئی اختیار نہیں۔کسی بھی آفیسر یا سٹاف ممبر کو مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر کوئی رہائش الاٹ نہیں کی جائے گی۔رہائشی الاٹمنٹ کا تمام معاملہ صرف حکومتی قوانین کے مطابق ہوگا۔ اس کی مجاز اتھارٹیز ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب اور ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز لاہور ڈویژن ہوں گے۔تمام پرنسپلز کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی سطح پر کوئی الاٹمنٹ نہ کریں۔ غیر مجاز الاٹمنٹ کے خلاف قوانین کے تحت کاروائی ہو گی

