2022 College News Latest News

سرکاری کالجز کو بدنام کرنے کی مہم ۔۔گوجرہ میں اغوا ہونے والی خاتون لیکچرر نہیں

ایک الیکٹرانک میڈیا چینل پر کل ایک خبر بار بار چلائی گئی کہ گورنمنٹ کالج گوجرہ کی ایک خاتون  لیکچرر کو کالج سے گھر آتے ہوئے کچھ لوگوں نے اغوا کر لیا یہ خبر حقیقت سے بالکل ہٹ کر ہے یہ درست ہے کہ کسی خاتون کو اغوا کیا گیا جسے پولیس کی مدد سے بازیاب بھی کروا لیا گیا اتفاق سے وہ خاتون گورنمنٹ کالج برائے خواتین گوجرہ کے ایک لیبارٹری اسسٹنٹ کی بیٹی ہے ایم ایس سی جغرافیہ ہے اور ماضی میں ڈیلی ویجر کے طور پر گورنمنٹ بوائز کالج میں چند ماہ پڑھاتی رہی ہیں ان کا کسی گھرانے سے باکل  نجی شادی بیاہ کا جھگڑا تھا منگنی ختم کرنے پر جس کی شروعات ہوئی اس پر دوسری پارٹی نے یہ غیر قانونی حرکت کی نہ وہ لیکچرر تھی نہ کالج آنا جانا تھا ماضی کے کسی تعلق سے حال سے جوڑ کر ایک کہانی بنائی گئی اور غیر مصدقہ خبر کو بار بار چلایا گیا میڈیا چینل کو بذریعہ ٹیلی فون حقیقت سے آگاہ بھی کیا گیا مگر انہوں نے اصل حقیقت سے عوام کو آگاہ  نہیں کیا میڈیا کے اس رویے کی مذمت کی جانا چاہیے ایسا کرنے کی سوائے اس کے اور کوئی وجہ سمجھ نہیں آئی کہ کسی مغفی قوت کے ایما پر سرکاری اداروں کو بدنام کیا جائے  

Related posts

  قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر پر قاتلانہ حملہ  

Ittehad

آٹھ مردانہ کالجوں میں پرنسپل شپ کے خواہشمند 13 ستمبر تک درخواست دیں

Ittehad

کرونا نے جواں سال خاتون لیکچرر کی جان لے لی

Ittehad

Leave a Comment