2023 HED News Latest News

پروفیسر ڈاکٹر عبد السلیم  پرنسپل گورنمنٹ شالیمار  کالج لاہور تعینات

لاہور (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ شالیمار کالج باغبان پورہ لاہور کے شعبہ کیمسٹری کے صدر اور فیکلٹی کے سینئر ترین گریڈ بیس کے پروفیسر ڈاکٹر عبد السلیم کو شالیمار کالج لاہور کا عارضی پرنسپل تعینات کیا گیا ہے ۔ یہ عہدہ ڈرائنگ آئند ڈسبرسینگ آفیسر کہلاتا ہے وہ نان گزیٹڈ سٹاف کی سییلیز اور کالج کے روزمرہ کے مالی و انتظامی امور کے انچارج ہوتے ہیں یہ مدت چودہ چون 2023 سے تیرہ دسمبر 2023 تک مقرر کی گئی ہے اور اس کا اجرا ڈائریکٹر تعلیم کالجز لاہور ڈویژن پروفیسر زاہد میاں نے کیا ہے یا اس وقت تک جب تک مستقل پرنسپل کا تقرر نہیں کیا جاتا اگر چھ ماہ تک بھی مستقل پرنسپل تعینات مقرر نہ کیا جائے  تو ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب اس میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہیں اور ایک سال میں بھی مستقل پرنسپل مقرر نہ کیا جائے تو دوسری مرتبہ توسیع سیکریٹریٹ کی جانب سے دی جاتی ہے

Related posts

اتحاد اساتذہ پاکستان کے منتخب رہنماؤں کے سیکرٹری تعلیم  سے ایجنڈے پر مذاکرات 

Ittehad

اتحاد اساتذہ پاکستان اور پپلا کے مرکزی رہنما ایاز سرکانی اللہ کی رحمت میں چلے گئے

Ittehad

بی ایس کالجز میں روڈ میپ طے کرنے کیلئے اعلی سطحی اجلاس

Ittehad

Leave a Comment