College News HED News Latest News

کالج اساتذہ کی ترقیوں کی تازہ ترین صورتحال

 لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب کے کالج اساتذہ کی ترقی کی تازہ ترین صورت حال درج ذیل ہے:ایسوسی ایٹ پروفیسرز(مردانہ) گریڈ 19 سے20 میں  کے لئے پی ایس بی ایس اینڈ جی اے ڈی کو بھیجی جاچکی ہے-ایسوسی ایٹ پروفیسر (زنانہ) کے کیسز کچھ تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر رکے ہوئے تھے اب معاملہ حل ہوگیا ہے-یہ بھی امکانی طور پر پی ایس بی کے لئے رواں ہفتے ایس اینڈ جی اے ڈی کو بھیج دئیے جائیں گے-گریڈ 18 سے 19 (مردانہ) کی ترقی کامعاملہ پروموٹیز اور سلیکٹیز کے جھگڑے کی وجہ سے عدالت میں ہے- البتہ ان کی ٹریننگ ہوچکی ہے-اسسٹنٹ پروفیسرز (زنانہ) کے کیسز میں ترقی کی منتظر 141 خواتین لیکچررز کی ٹریننگ ابھی باقی ہے-کچھ مالی رکاوٹوں کی وجہ سے شیڈول نہیں مل رہا تھا-پی پی ایل اے قیادت کی کاوشوں سے یہ رکاوٹ بھی دور ہوگئی ہے- رواں ہفتے میں ٹریننگ کا شیڈول مل جانے کے امکانات ہیں-ترقی کے لئے ٹریننگ لینے والی لیکچررز(زنانہ) کی ڈی پی سی کے لئے امکانات ہیں 15 نومبر کے قریب کی تاریخ ملے گی-جن کے کیسز ادھورے ہیں جلد مکمل کروائیں تاکہ کیسز ڈیفر نہ ہوں-لیکچررز (مردانہ) کی ڈی پی سی کے لئے اگر فوری تاریخ لی جاتی تو محض سنیارٹی نمبر 1680 تک ترقی ممکن تھی کیونکہ اتنی ہی سیٹیں موجود تھین-ری فکسیشن کے بعد سنیارٹی نمبر 2000 تک سب کی ترقی ممکن ہے کیونکہ اتنی مزید سیٹیں نکل آئیں گی–20 سیٹوں کے حساب کتاب میں فرق کی وجہ سے ری فکسیشن کا کیس فنانس ڈیپارٹمنٹ سے اعتراض کے ساتھ واپس آگیا تھا-گزشتہ جمعرات کو غلام مصطفی صاحب نے ایس او کے ساتھ خود بیٹھ کر اعدادوشمار درست کروائے-رواں ہفتے اس کی منظوری کے بھی امکان ہیں-اس کے بعد میل لیکچررز کی ڈی پی سی کی تاریخ بھی لے لی جائے گی-اس کے بھی امکانات ہیں ہیں کہ یہ اسی ماہ کے آخر میں ہوگی-

Related posts

سکول اساتذہ گھروں میں رہ کر ان لائن تدریسی عمل سر انجام دیں گے

Ittehad

اسی خواتین لیکچررز  اسلامیات کی تعیناتی کے تجاویز فائنل۔۔ اعتراض تئیس مئی تک کریں 

Ittehad

انجینرنگ یونیورسٹی کےرچنا کیمپس گوجرانولہ کو یونیورسٹی آف گوجرانولہ بنا نے کا فیصلہ

Ittehad

2 comments

Asif November 4, 2019 at 7:23 pm

V good information

Reply
M Khalid Saleem December 22, 2019 at 2:06 pm

Male 2009 jo reh gae un k sath bht na-insaafi ho rhi ha

Reply

Leave a Comment