2021 HED News Latest News

پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں پڑھانے والے سرکاری اساتذہ کی رپورٹس بھجوائیں جائیں

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے بارہ فروری دو ہزار اکیس کو ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن اور پنجاب کے ڈویژنل ڈائریکٹرز کے نام ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں ایک مرتبہ پھر یاد دہانی کروائی گئی ہےکہ پنجاب سول سروس رول سولہ (1) اور نوٹیفیکیشن نمبر ایس او (اے – آئی) ایس اے – تہتر / ننانوے  ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کوئی سرکاری محکمے میں ملازم ڈیوٹی اوقات کے دوران کسی پرائیویٹ یونیورسٹی، کالج یا دوسرے ادارے میں بغیر پیشگی اجازت  کلاسز نہیں لے سکتا اس سرکلر میں ڈی پی آئی کالجز اور ڈویژنل ڈائریکٹر ز کو ہدایت کی گئی ہے کہ مندرجہ بالا رولز کی خلاف ورزی نظر آئے تو سات روز کے اندر اس کی رپورٹ بھجوائی جائے اگر کوئی کیس مشاہدہ میں نہیں آتا تو اس کا سرٹیفیکیٹ فراہم کیا جائے

Related posts

گورنمنٹ ڈگری کالج ڈسکہ کے لیکچرار پر قاتلانہ حملہ

Ittehad

راولپنڈی ۔۔ پروفیسر راصب اعوان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

Ittehad

ڈیرہ ڈویژن کے اٹھارہ کالجوں میں پرنسپل کی خالی نشستوں کیلئے درخواستیں طلب

Ittehad

Leave a Comment