2026 Latest News

ڈی۔پی۔آئ کالجز پنجاب کا اہم حکم ۔پرنسپلز کی امتحانی ڈیوٹی پر پابندی

ڈی پی آئی کالجز پنجاب کا اہم حکم – پرنسپلز کی امتحانی ڈیوٹی پر پابندی عائدلاہور – ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب نے تمام سرکاری کالجز کے پرنسپلز کی ہوم سٹیشن سے باہر امتحانی ڈیوٹیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔مراسلہ نمبر 29050-60 مورخہ 29 ستمبر 2026 ڈاکٹر سید انصر اظہر، ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب کی جانب سے جاری کیے گیے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پرنسپلز کی ایسی امتحانی یا پریکٹیکل ڈیوٹیاں نہ لگائی جائیں جن کے لیے انہیں اپنا ہوم سٹیشن یا کالج چھوڑنا پڑے، کیونکہ وہ اپنے کالج میں ریذیڈنس انسپکٹر کی لازمی ڈیوٹی کے پابند ہیں۔وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ پرنسپل کی کالج میں موجودگی انتظامی، تعلیمی اور طلبہ کے امور کے لیے ضروری ہے۔ ہوم سٹیشن سے غیر حاضری کالج کے روزمرہ امور کو متاثر کر سکتی ہے۔تمام پرنسپلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہوم سٹیشن چھوڑنے والی کوئی امتحانی ڈیوٹی قبول نہ کریں۔اگر ایسی کوئی ڈیوٹی لگائی جائے تو فوری طور پر متعلقہ بورڈ یا یونیورسٹی اور ڈی پی آئی آفس کو اطلاع دیں۔کالج میں مسلسل موجود رہ کر انتظامی و تعلیمی نظم و ضبط برقرار رکھیں۔تمام ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز، بورڈز اور یونیورسٹیز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ پرنسپلز کو ہوم سٹیشن سے باہر ڈیوٹی کے لیے نامزد نہ کیاجائے۔ حکم عدولی پر سخت کارروائی ہوگی پ

Related posts

  اکیڈمک ایسوسی ایشن پنجاب یونیورسٹی کے انتخابات میں اکیڈمک گروپ کی کامیابی

Ittehad

بیوہ کو دوسری شادی کی صورت میں نوکری سے نہیں ہٹایا جا سکتا

Ittehad

غازی یونیورسٹی سے واپس آ کر ٹیچنگ پول کے سولہ مرد اساتذہ کی تعیناتی

Ittehad

Leave a Comment