2026 Latest News

پنجاب بورڈز کے پرچہ جات بنانے مین بڑی تبدیلی کی تجویز

لاہور۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے اجلاس کی روشنی میں پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے امتحانی نظام میں اصلاحات کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ یہ اجلاس اٹھارہ ستمبر دو ہزار چھبیس کو چیئرپرسن ٹاسک فورس مزمل محمود کی صدارت میں ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انیس سو اٹھانوے سے ہر سال بارہ اکتوبر کو پرچہ جات بنانے کا شیڈول جاری ہوتا ہے۔ ہر بورڈ کو دو سے تین مضامین دیے جاتے ہیں۔طریقہ کار یہ ہے کہ نو بورڈز کے ماہرین ایک جگہ جمع ہو کر پانچ دن میں ستائیس مختلف پرچے تیار کرتے ہیں۔ اس کام کی نگرانی خفیہ برانچ کا افسر اور ایک رابطہ کار کرتا ہے۔ رابطہ کار پرانے لفافوں میں سے نیا پرچہ بناتا ہے تاکہ کوئی سوال دو بار نہ آئے۔ماہرین نے بتایا کہ موجودہ پرچوں میں بڑی خامی ہے۔ دہم جماعت کے پرچوں میں صرف آسان اور یاد کرنے والے سوالات ہیں۔ سوچنے سمجھنے اور فیصلہ کرنے والے مشکل سوالات بالکل شامل نہیں ہیں۔نئی سفارشات میں ماہرین نے تجویز دی ہے کہ پرچوں میں آسان سوالات پچاس فیصد، درمیانے تیس فیصد اور مشکل بیس فیصد ہونے چاہئیں۔ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ نصاب سے مکمل مطابقت، غلطیوں کی درستگی اور معیار کی جانچ لازمی کی جائے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو ہزار ستائیس کے پرچوں کی تیاری بارہ اکتوبر دو ہزار چھبیس سے شروع ہونی ہے اس لیے فوری منظوری دی جائے۔مضامین کی نئی تقسیم کچھ اس طرح تجویز کی گئی ہے۔ انگریزی ملتان بورڈ، کیمسٹری ڈیرہ غازی خان، کمپیوٹر بہاولپور، ریاضی لاہور، حیاتیات فیصل آباد، ترجمہ قرآن ساہیوال، اسلامیات سرگودھا، طبیعیات راولپنڈی اور اردو گوجرانوالہ بورڈ بنائے گا۔مستقبل میں دو ہزار اٹھائیس سے دو ہزار تیس کے لیے سوالوں کا بینک بنانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

Related posts

پنجاب کے کالج اساتذہ پنجاب کے بجٹ کو مسترد کرتے ہیں مرکز کے ہم پلّہ اضافے کیے جائیں ورنہ تحریک چلائیں گے

Ittehad

تبادلوں پر سے پابندی ختم -۔ یکم سے اٹھ اگست تک ٹرانسفر کے لیے ان لائن درخواستیں دیں

Ittehad

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ہر قسم کی پوسٹنگ/ٹرانسفرز پر پابندی عائد کر دی

Ittehad

Leave a Comment