سیکرٹری سروسز کے دفتر میں ہونے والی میٹنگ میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ گیارہ نومبر کو گیارہ بجے وہاں موجود ہوں تاکہ اس میٹنگ کو با مقصد بنایا جا سکے
مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کی 283 پوسٹوں پر 283 جبکہ خواتین کی 243 پوسٹوں پر 237 کیسز پیش کیے گئے ہیں پری پی ایس بی میں ترقی کے لیے بورڈ کی میٹنگ میں پیش کیے جانے والے کیسز کی سیکروٹنی کر کے ان کی کمیوں خامیوں کو دور کر لیا جاتا ہے
لاہور ( نمائندہ خصوصی) ایک مدت سے ترقی کے منتظر مرد وخواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کی ابتدائی سیکروٹنی کے لیے ایک اجلاس محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے دفتر میں آج پری پی ایس بی کا اجلاس ہو رہا ہے جس میں ایجنڈے کے مطابق مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کے 283 جبکہ خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کے 273 کیسز پیش کیے جا رہے ہیں آج کی اس میٹنگ میں ان کیسز کی اچھی طرح چھان پھٹک کر کے اس کی کمیوں خامیوں کی نشان دہی کر دی جائے گی اور متعلقہ اہل کاروں کو کہا جائے گا کہ جو کمیاں دور کی جا سکتی ہیں انہیں فوری طور پر دور کر دیا جائے تاکہ پی ایس بی کے اجلاس میں کوئی دقت پیش نہ آئے



