2026 College News Latest News

جرمنی سے واپسی پر ڈاکٹر شیر محمد گوندل کا پر تپاک استقبال

ڈاکٹر شیر محمد گوندل کی جرمنی سے واپسی پر پرتپاک استقبال🌹🌹🌹🌹آج پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (PPLA) سرگودھا ڈویژن اور 37 کلب کی جانب سے ڈاکٹر شیر محمد گوندل سینٔر نائب صدر پیپلا پنجاب کی جرمنی سے ریسرچ فیلوشپ مکمل کرکے وطن واپسی پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ان کے اعزاز میں ایک پرتکلف چائے کا اہتمام بھی کیا گیا۔چائے کے تمام تر انتظامات شعبہ اردو کے چیئرمین ڈاکٹر خالد محمود بلوچ صاحب کی جانب سے کیے گئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر حافظ محمد رمضان صدر پیپلا سرگودھا ڈویژن، پروفیسر سعادت رفیق، صدر شعبہ سیاسیات، پروفیسر گوہر عباس ٹاٹری، کنٹرولر آف امتحانات، پروفیسر حبیب الرحمن، صدر شعبہ تاریخ سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے معزز فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔تقریب کے دوران ساتھی اساتذہ نے ڈاکٹر شیر محمد گوندل کی جرمنی میں تحقیقی سرگرمیوں اور علمی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی وطن واپسی پر خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر شیر محمد گوندل نے تمام احباب کا پرتپاک استقبال، محبت اور خلوص کے ساتھ میزبانی کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ساتھیوں کی یہ محبت اور حوصلہ افزائی ان کے لیے ہمیشہ باعثِ مسرت اور باعثِ تقویت رہے گی۔ یہ خوبصورت محفل علمی رفاقت، باہمی محبت اور اساتذہ کے درمیان مضبوط تعلق کی ایک خوبصورت مثال تھی۔

Related posts

گریڈ بیس میں ترقی کےلئے ایک سو انیس زنانہ اور پچاسی مردانہ کیسز طلب

Ittehad

جنوبی پنجاب کے تینوں ڈویژنز کی پندرہ گریڈ بیس کی اسامیوں پرنسپلز تعینات

Ittehad

پرموشن کیسز میں اکتیس مئی تک جوائن نہ کرنے والوں کا کوئی مالی نقصان نہیں ہوتا

Ittehad

Leave a Comment