2026 HED News Latest News

لاہور ڈویژن کے کالجز میں اوقات کار کی پابندی کا حکم نامہ جاری

*لاہور ڈویژن کے کالجز میں اوقات کار کی پابندی کا حکم، 2 دن میں تعمیل سرٹیفکیٹ طلب*ڈائریکٹر ایجوکیشن (کالجز) لاہور ڈویژن پروفیسر احسن مختار کی جانب سے تمام پرنسپلز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ کالج کے مقررہ اوقات کار صبح 8:30 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک پر بغیر کسی استثنیٰ کے سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بعض شعبہ جات کے سربراہان اور اساتذہ کی جانب سے 8:30 اور 11:00 بجے کے سپلٹ شفٹ میں آنے کا غیر مجاز طریقہ کار قواعد کی خلاف ورزی ہے۔ تمام تدریسی عملہ پورے وقت کیمپس میں رہنے کا پابند ہوگا اور خالی پیریڈز کو تحقیقی و تعلیمی کاموں میں کالج کے اندر ہی استعمال کرے گا۔تمام پرنسپلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر رسمی شیڈولنگ کے تمام انتظامات فوری طور پر ختم کریں اور روزانہ حاضری کی نگرانی کے ذریعے اس پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ اس نوٹس کے موصول ہونے کے 2 ورکنگ دن کے اندر تعمیل کا دستخط شدہ سرٹیفکیٹ دفتر میں جمع کروایا جائے۔

Related posts

فائنل  سنیارٹی لسٹیں لیکچرز مردانہ و زنانہ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب نے مشتہر کر دی ہیں مگر۔۔

Ittehad

دیال سنگھ لٹریری فیسٹیول کی تفصیلات جاری،انعقاد 14 دسمبر کو ہوگا

Ittehad

پروفیسر راؤ اختر علی گورنمنٹ کالج رینالہ کے پرنسپل تعینات کر دئیے گئیے

Ittehad

Leave a Comment