2023 HED News Latest News

ترقیوں کی تازہ ترین صورتحال ،گریڈ اٹھارہ سے انیس مردانہ کیسز کل سیکرٹری سروسز کو پہنچ جائیں گے

گریڈ  انیس سے بیس مردانہ کیسز سنیارٹی نمبر 93 تا 170 اور سابقہ ڈیفرڈ کیسز  آنٹی کرپشن کلیرنس کے لیے بھجوا دئیے گئے خواتین کےانیس سے بیس کے پہلے سے بھجوائے جا چکے ہیں اگلے ہفتے میں پی ایس بی ون اور ٹو میں پیش ہونے کا امکان 

لاہور(نمائندہ خصوصی) اتحاد اساتذہ پاکستان کے ذرائع کے مطابق گریڈ اٹھارہ  سے انیس میں ترقی کے لیے مرد اسسٹنٹ پروفیسرز سنیارٹی نمبر 818 تا 965 تک کے کیسز بمعہ سابقہ ڈیفرڈ کیسز کی سکروٹنی کے بعد کل سیکرٹری سروسز کے کنفیڈریشنل سیل کو بھجوا دئیے جائیں گے گریڈ انیس سے بیس میں ترقی کے مرد ایسوسی ایٹ پروفیسر ز سنیارٹی نمبر 93 سے 170 تک کے کیسز بمعہ سابقہ ڈیفرڈ کیسز آنٹی کرپشن کو بھیج دئے گئے ہیں یہاں 48 کیسز کی لسٹ دی جا رہی ہے متعلقین اس میں اپنا شناختی کارڈ کا نمبر ضرور چیک کر لیں غلط  ہونے کی صورت میں نادرہ تصدیق نہ کرئے تو یہ مسترد ہو جاتا ہے خواتین کے کیسز پہلے سے بھجوا دئیے گئے ہیں امید کی جا رہی ہے کہ مئی کے پہلے اور دوسرے ہفتے میں بی ایس بی ون اور ٹو کی میٹنگز میں یہ کیسز فیصل ہو جائیں گے 

Related posts

پنجاب یونیورسٹی کی زمین پر قبضہ کی کوشش،وزیراعلی نے نوٹس لے لیا

Ittehad

ایف آئی آر جھوٹی قرار دیکر عدالت نے خارج کر دی اور ملزمان کورہا کرنے کا حکم دے دیا

Ittehad

سابق ڈائریکٹر و ماہر نباتیات پروفیسر ندیم اختر انتقال کر گئے

Ittehad

Leave a Comment