2021 Latest News Press Releases

پرموشنز کا عمل سست روی کا شکار کیوں ۔۔ کون زمہ دار -سیکریٹریٹ۔ماتخت افسران یا خود متاثرہ اساتذہ

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب نے کل ایک لیٹر ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹر صاحبان کے نام لکھا ہے جس میں یہ باور کروانے کی کوشش کی گئی ہے کہ بار بار یاد دہانیوں کے باوجود کیسز  یہاں نہیں پہنچ رہے اور اس بناپر ہر سطح کا پرموشن کا عمل تعطل کا شکار ہیں اس خط کے مطابق گریڈ 19 سے بیس میں ترقی کی رینج میں مرد سنیارٹی نمبر 168 تا 270 اور خواتین سنیارٹی نمبر ایک سو تین تا دو سو ستر ۔اسسٹنٹ پروفیسر مرد 851 تا 1000 اور خواتین ایک تا 400(نئی لسٹ کے مطابق)  اور لیکچررز مرد 2001 تا 2558 ۔خواتین لیکچررز ایک تا  500  کی تیاری کے لیے ماتحت ڈائریکٹرز و ڈپٹی ڈائریکٹر کو کہا گیا تھا کہ ان تمام کے ایک میل ایڈریس اور سیل نمبرز جلد از جلد ڈی پی آفیس کو فراہم کریں تاکہ ٹریننگ کا 25 نومبر سے آغاز کیا جا سکے مگر باعث افسوس ہے کہ تاحال بہت کم مطلوبہ اطلاعات فراہم کی گئی ہیں اوپری اٹھارٹیز اس بنا پر اظہار ناراضی کر جکی ہیں آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ یہ انفارمیشن تین دسمبر دو ہزار اکیس تک فراہم کر دی جائیں تاکہ چھ دسمبر دو ہزار اکیس سے ٹریننگ شیڈول کو آخری شکل دی جا سکے یہ تو ہے اس خط کے مندرجات جو ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب نے ڈائریکٹر صاحبان کو لکھا ہے جب ان سے رابطہ گیا تو ان کا جواب تھا کہ مذکورہ اساتذہ اور پرنسیپل تعاون نہیں کر رہے اب آپ فیصلہ کریں کہ ذمہ دار کون ہیں اب ذرا ان کیسز کا حال جانیے جو پہلے سے پائپ لائن میں ہیں گریڈ انیس سے بیس میں خواتین کیسز کا آپ کو بتایا کہ کس طرح انفرادی کاوش سے پی ایس بی ون طے ہوئی گریڈ بیس کے لیے ایسوسی ایٹ پروفیسر مردانہ کے کیسز تا دم تحریر رولنگ اسٹون بنیے ہوئے ہیں سیکرٹریٹ تو پہنچے مگر ابھی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کے دستخطوں کے منتظر ہیں وہاں سے یہ دوبارہ ڈی پی آئی آفیس واپس آئیں گے ان کے سیٹ بنیں گے آنٹی کرپشن کے کاغذات منسلک ہو کر سیکریٹریٹ روانہ کیے جائیں گے وہاں سے سروسز ڈپارٹمنٹ اور بھر پی ایس بی ون کی تاریخ کا انتظار کریں گے جبکہ ایک ایسوسی ایشن کے نام نہاد صدر نے فیس بک پر پوسٹ لگائی ہے کہ وہ بھی چار دسمبر کی پی ایس بی ون کی میٹنگ میں شامل ہو رہے ہیں انہیں ایسی غیر ذمہ داران حرکت پر کوئی شرمندگی بھی نہیں کہ کیمونٹی کے جذبات سے کھیل رہے ہیں اسٹنٹ پروفیسرز سنیارٹی نمبر 850 تک کے کیسز جو تاریخی اہمیت کے حامل ہیں وہ بھی ابھی مکمل نہیں ہو سکے اور دیگر مراحل باقی ہیں برائے مہربانی سب اپنا اپنا رول پہچانئے اور ذمہ دارای مظاہرہ کریں ورنہ ماضی کی طرح کئی لوگ بغیر ترقی پائے ریٹائر ہو جائیں گے

Related posts

صدر پیپلا کی قیادت میں وفد کی صوبائی وزیر اطلاعات سے ملاقات ۔وزیر اعلی تک مطالبات پہنچانے کی یقین دہانی

Ittehad

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور زکوٰۃ کی تلاش میں

Ittehad

لیو انکشمنٹ کا مسلہ اس وقت کھڑا ہوگا جب آپ ساٹھواں سال نوکری کریں گے

Ittehad

Leave a Comment