اخباری رپورٹ کے مطابق گزشتہ دوسالوں میں کاغذ کی قیمتوں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔اس کے علاوہ ٹیکسٹ بک بورڈ نے این او سی کی فیس میں بھی اضافہ کردیا ہے۔جس کی وجہ سےنئے سال کے لئے چھپنے والی کتابوں کی قیمتوں میں 40 سے 50 فیصد اضافہ ہونے کا امکان ہے۔2019ء کے آخر تک مقامی کاغذ کی قیمت 187 روپے تھی جو جنوری 2020ء میں بڑھ کر 192 ہوگئی جبکہ جولائی میں مزید 8 روپے اضافے کے ساتھ 200 روپے ہوگئی۔ 2021ء میں میں کاغز کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔چار ماہ کے عرصے میں قیمتوں میں 45 روپے تک کا اضافہ ہوگیا۔ٹیکسٹ بک پبلشرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ان وجوہات کی بنا پر قیمتوں میں 40 سے 50 فیصد تک اضافہ ناگزیر ہے۔
previous post