Latest News University / Board News

قومی اسمبلی:جامعات میں قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھانے کی قرارداد منظور

قومی اسمبلی نے ملک بھر کی جامعات میں قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھانے کی قرارداد منظور کرلی ہے۔وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے قرارداد پیش کی۔قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔قرارداد کے متن کے مطابق صوبوں کی جن جامعات میں قرآن ترجمے کے ساتھ نہیں پڑھایا جارہا وہاں بھی قرآن ترجمے کے ساتھ پڑھایاجائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قرآن پاک کا اردو ترجمہ پڑھنا ہماری نسلوں کے لیے علم کے راستے کھول دے گا۔ قرارداد کو قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب کی جامعات میں قرآن پاک کو ترجمے کے ساتھ پڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور جو پنجاب کی یونیورسٹیوں کے چانسلر بھی ہیں،نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

Related posts

اتحاد اساتذہ کے دیرینہ ساتھی پروفیسر فرخ ندیم انتقال کر گئے

Ittehad

 جھنگ ۔۔صدر شعبہ زوالوجی پروفیسر محمد یسین  عامر انتقال کرگئے 

Ittehad

ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کامران خان ٹرانسفر ۔محترمہ سارہ حیات ان کی جگہ لیں گی

Ittehad

Leave a Comment