2021 Akhbaar Latest News

پے پروٹیکشن بارے حکومت پنجاب کی اپیل مسترد ۔پنجاب سروس ٹربیونل کا فیصلہ بحال۔ایجوکیٹرز کو تاریخ تقرری سے مراعات

آج سپریم کورٹ آف پاکستان لاہور رجسٹری نے پے پروٹیکشن کے مقدمے میں تاریخ ساز فیصلہ دیا۔عدالت عظمی نے لاہور سروس ٹربیونل کے فیصلے جس میں ممبر ٹربیونل محمد یار ولانہ نو مئی دو ہزار اٹھارہ کو مفصل فیصلے میں لکھا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن کے ملازمین کو محکمہ صحت کے ملازمین کے ایٹ پار پے پروٹیکشن کی تمام مراعات دی جائیں مئی دو ہزار اٹھارہ کے اس فیصلے کے خلاف حکومت پنجاب نے اپیل دائر کر دی جسے دو سال تک دونوں پارٹیوں کے دلائل سنے اور آج بلآخر اپیل خارج کر دی بلا شبہ ایجوکیٹرز کے لیے ایک تاریخی فیصلہ ہے اب حکومت اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرئے گی اور متاثرین کو تاریخ تقرری سے تمام مراعات یعنی سینارٹی  انکریمنٹ پینشن وغیرہ حاصل ہو جائیں گی اس فیصلے سے کالج اساتذہ کے کیس کو بھی تقویت ملے گی جو پائپ لائن میں ہے

Related posts

ریکارڈنگ بھیجوانے پر ہمارے تحفظات ہیں وزیر تعلیم اور سیکرٹری کو اگاہ کر دیا

Ittehad

بی ایس کالجز کے اساتذہ کو چھٹیوں کے دوران کنونئس الاونس ملتا رہے گا

Ittehad

کیمبرج یونیورسٹی: 2021ء تک کلاسز صرف آن لائن،البتہ فیس پوری

Ittehad

Leave a Comment