2021 HED News Latest News

خود مختاری کے خلاف پیپلا کے احتجاج پر کامیاب مذاکرات ۔۔ نوٹیفیکیشن واپسی کیلیے سمری ارسال

آج پروگرام کے مطابق پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی کال پر پنجاب بھر کے خود مختار اداروں کے سینکڑوں کالج اساتذہ نے لاہور سول سیکرٹریٹ کے سامنے مظاہرہ کیا یہ مظاہرہ گیارہ بجے سے شروع ہو کر تین بجے تک جاری رہا تقریباً دو بجے سپشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جناب نعیم غوث  مظاہرین کے پاس آئے اور انہیں مذاکرات کی دعوت دی دعوت قبول کرتے ہوئے پی پی ایل اے کا پانچ رکنی وفد مذاکرات کے لیے ان کے دفتر گیا قائم مقام صدر زاہد اعوان ۔مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صاحب زادہ احمد ندیم۔صدر پیپلا لاہور ڈویژن توصیف صادق صدر پیپلا سرگودھا ڈویژن حافظ محمد رمضان اور مرکزی رہنما اتحاد اساتذہ غلام مرتضی چوہدری نے حکام پر اپنا نکتہ نظر واضح کیا جسے تسلیم کرتے ہوئے فوری ایک سمری وزیر اعلی پنجاب کے لیے تیار کی گئی اور اسے منظوری کے لیے فوری طور پر بھجوا دیا گیا سمری کے مندرجات ذیل میں درج دیکھے جا سکتے ہیں 

Related posts

یونیورسٹیوں سے واپس آنے والی انیس خواتین کے تعیناتی کے ارڈرز

Ittehad

پرائیویٹ کالجوں کی بی ایس کلاسز میں مخلوط تعلیم ہو سکتی ہے ڈی پی آئی کی وضاحت

Ittehad

پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین ہر جمعرات کو دو گھنٹے سرکاری مشینری بند کریں گے

Ittehad

Leave a Comment