2022 Latest News Press Releases

جمہوریت کی سمت درست کرنے میں اساتذہ اپنا کردار ادا کریں ۔۔عاصم سجاد اختر 

 عاصم سجاد اختر قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ،بائیں بازو کے دانشور ترقی پسند لکھاری کالمسٹ اور سیاسی ایکٹوسٹ ہیں، پاکستانی حکمرانوں کا گٹھ جوڑ اور جمہوریت کا مستقبل ، کے موضوع پر انہوں نے گزشتہ روز دیال سنگھ لاہور میں ایک لیکچر دیا جس کا خلاصہ کچھ ایسے ہے

پاکستانی سماج میں دوقسم کے تضادات بیک وقت  پائے جاتے ہیں بنیادی اور اہم تضاد محکوم اور حاکم طبقات میں ہے حاکم طبقہ ریاست اور وسائل پر قابض ہے محکوم طبقہ ان سے تہی دامن ہے دوسرا تضاد حکمران طبقہ کی باہمی چپقلش ہے جو وقتی اور کم گہری نوعیت کا  ہوتا ہے پالیسی تقریباً ایک جیسی رہتی ہے جھگڑا حکومت حاصل کرنے اور اپوزیشن میں بیٹھنے کا ہوتا ہے عالمی طاقتوں نے آغاز سے ہی ریاست کو سیکورٹی ریاست میں تبدیل کر دیا اور اس کا رول ہمیشہ سے کسی سپر پاور کے مفادات کا تحفظ کرنا رہ گیا ہے کبھی مارشل لا کی حکومت اور کبھی گماشتہ جمہوریت ایک سے دوسری پرت میں تبدیل ہوتے رہے  مذہبی انتہا پسندی ابھارنا اور اس بنیاد پر سیاست کرنا اب سوشل میڈیا کی فوج بے روزگار پینسٹھ فیصد ڈیجیلائزڈ نوجوانوں کو اصل زمینی حقائق سے بیگانہ کر کے فیک بیانیہ دے کر متحرک کر دیا گیا ہے اصل حقائق کی پرچارک قوتیں عوام میں جڑیں نہیں رکھتیں

Related posts

ڈاکٹر السلام اللہ خان کو یونیورسٹی آف میانوالی کا وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا

Ittehad

ڈاکٹر امجد مگسی اور ان کی ٹیم کو انتخابات میں کامیابی پر پیپلا اور اتحاد اساتذہ کی مبارکباد

Ittehad

گجرات،پے پروٹیکشن کے لئے اساتذہ کے وفد کی میاں عمران مسعود سے ملاقات

Ittehad

Leave a Comment