2024 Latest News Press Releases

گورنمنٹ کالج آف سائنس فیصل آباد کے پرنسپل ڈاکٹر شوکت علی انتقال کر گئے

مرحوم پروفیسر ڈاکٹر شوکت علی شاہد کی عمر تقریبا 59 برس تھی آج صبح دل کا دورہ پڑا علاج معالجہ بھی ہوا مگر موت کو شکست نہ دے سکے

فیصل آباد ( نامہ نگار) گورنمنٹ کالج آف سائنس فیصل آباد کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شوکت علی آج شام اللہ کی رحمت میں چلے گئے ان کی عمر 59 برس اور چار ماہ تھی مرحوم ڈاکٹر شوکت علی شاھد فزکس کے پروفیسر تھے انہوں نے سروس کا زیادہ حصہ بطور استاد ایگریکلچرل یونیورسٹی فیصل آباد میں خدمات سر انجام دیں 2015 میں بطور پروفیسر آف فزکس سلیکٹ ہوئے اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جوائن کیا اور انہیں پرنسپل گورنمنٹ کالج آف سائنس پوسٹ کیا گیا اگر زندگی وفا کرتی تو انہوں نے 29 جولائی 2025 کو مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہونا تھا وہ بظاہر خوش و خرم زندگی بسر کر رہے تھے آج صبح ہارٹ اٹیک ہوا انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا دو عدد سٹنٹ کے بعد بظاہر حالت سنبھل گئی مگر کچھ ہی دیر بعد حالت پھر بگڑ گئی اور پھر موت نے انہیں شکست دے دی اللہ ان کی مغفرت فرمائے

Related posts

محکمہ ہائر ایجوکیشن 22 مئی کو حکم امتناعی ختم کروانے کی ہرممکن کوشش کررہا ہے

Ittehad

مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کی ترقی کے لیے پری پی  ایس بی بارہ اکتوبر جبکہ پی ایس بی اگلے ہفتے متوقع 

Ittehad

پروفیسرز کی آٹا  تقسیم کرنے کی ڈیوٹی لگانے پر ڈپٹی کمشنر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے خلاف مظاہرہ

Ittehad

Leave a Comment