2020 2022 Latest News Press Releases

اتحاد اساتذہ پاکستان کے زیر اہتمام دوسرا دو روزہ سالانہ لٹریری فیسٹیول آج سے شروع ہوگا

تمام اساتذہ کرام  کو  دعوت ہے کہ وہ تشریف لائیں اور اپنے ذوق کی تسکین پائیں اتحاد اساتذہ پاکستان کی اس کاوش کا مقصد علمی ادبی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے

اتحاد اساتذہ پاکستان کے زیر اہتمام دوسرا سالانہ دیال سنگھ لٹریری فیسٹیول آج سے دیال سنگھ کالج لاہور کے مین آڈیٹوریم میں شروع ہو گا.”سماج اور آزادی”  کے عنوان سے پہلی سیشن کی صدارت سینیر صحافی حسین نقی کریں گے. کلیدی خطبہ پنجاب یونیورسٹی لاہور کے پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحسن پیش کریں گے برصغیر کے ممتاز مورخ اور استاد ڈاکٹر مبارک علی اپنا خصوصی مقالہ پیش کریں گے. جبکہ باقر علی شاہ بھی اپنا مضمون پڑھیں گے. دوسرے سیشن میں عہد حاضر کے معروف دابشوروں اور استادوں کے مابین “پاکستانی سماج اور اس پر عائد قدغنیں” کے موضوع پر مکالمہ ہو گا جس کی میزبانی وقاص احمد شہباز کریں گے.. تیسرا سیشن مشاعرے پر مشتمل ہو گا. جس کی صدارت واجد امیر کریں گے جبکہ معروف شاعرہ حمیدہ شاہین مہمان اعزاز ہوں گی. 14 دسمبر بروز بدھ کا پہلا سیشن لال بینڈ کی خصوصی پرفارمنس پر مشتمل ہے. جبکہ دوسرے سیشن میں پنجاب اور مزاحمت کے عنوان پر معروف پنجابی دانشور ان مضامین پیش کریں گے. فیسٹیول کا اختتام تھیٹریکل پرفارمنسز پر ہو گا جس میں گورنمنٹ کالج پتوکی، اسلام آباد کا تھٹر گروپ “تھیٹر والے” اور لاہور سے “سنگت تھیٹر” کے فنکار اداکاری کے جوہر دکھائیں گے.

Related posts

ترقیوں کی تازہ ترین صورتحال

Ittehad

کالجز کو ختم کر کے یونیورسٹی بنائے کے خلاف ڈسٹرکٹ بار حافظ آباد نے ہڑتال کا اعلان کر دیا

Ittehad

  پرنسپل ڈاکٹر مجاہد حسین بخآری کے ٹرانسفر آرڈرز واپس۔ بطور پرنسپل کام پر بحال 

Ittehad

Leave a Comment