2022 Latest News Obituary

         انتقال پر ملال         صدمات۔ اظہار تعزیت 

اتحاد اساتذہ کے مرکزی رہنما پروفیسر محمد عارف کو صدمہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)اتحاد اساتذہ کے مرکزی رہنما پروفیسر محمد عارف کے بہنوئی انتقال کر گئے وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور انہوں نے اس موذی مرض کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی مگر بلآخر بیماری جیت گئی اور انسان ہار گیا اتحاد اساتذہ مرحوم کے لیے دعاگو ہے کہ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے 

رہنما اتحاد اساتذہ ڈاکٹر جاوید احمد کو صدمہ

رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان اور گورنمنٹ کالج سول لائنز ملتان کے شعبہ اقتصادیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد کی والدہ گزشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال فرما گئیں  پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد کا  آبائی شہر خانیوال ہے 
محترمہ کے جسد خاکی کو خانیوال لے جایا گیا جہاں پرانی سبزی منڈی کے پلاٹوں میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی نماز جنازہ میں ملتان خانیوال کے کالج اساتذہ ان کے عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ان کی رسم قل مورخہ تین نومبر دو ہزار بائیس کو خانیوال میں ادا کی جائے گی 

پروفیسر ندیم احمد بیگ کو صدمہ

ملتان (راؤ معصوم) گورنمنٹ کالج مخدوم رشید ملتان کے ایسوسی ایٹ پروفیسر  مرزا ندیم احمد بیگ کی والدہ ماجدہ دو نومبر کو قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں ان کی نماز جنازہ بعد دوپہر بودلہ ٹاؤن نزد امام بارگاہ کمہاراں والا جوک کی گراؤنڈ میں ادا کی گئی اتحاد اساتذہ ملتان کے راہنماؤں نے مرحومہ کے انتقال پر پروفیسر مرزا ندیم احمد بیگ اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے

ڈاکٹر اویس سرور کو صدمہ

گورنمنٹ اسلامیہ کالج لاہور کینٹ کے شعبہ عربی کے پروفیسر اویس سرور کے والد محترم انتقال قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ان کی نماز جنازہ دو نومبر دو ہزار بائیس صبح دس بجے ان کی رہائش گاہ علی ٹاؤن بیدیاں روڈ لاہور کی گراؤنڈ میں ادا کی گئی اتحاد اساتذہ ڈاکٹر اویس سرور کے غم میں شریک ہے ان سے اظہار تعزیت کرتی ہے اور دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے 

Related posts

خواتین اسسٹنٹ پروفیسر کے پرموشن رینج میں آنے والے تمام کیسز تیار کر کے پچیس اکتوبر تک بھجوانے کی ہدایت 

Ittehad

غلطی سے سابقہ پرموشن کی خبر موجودہ تبادلوں کے نام سے شائع ہوگی۔ادارہ معذرت خواہ ہے

Ittehad

بورڈ امتحانات میں مارکس امپرومنٹ لیے  کے لامحدود  چانسز کی اجازت

Ittehad

Leave a Comment