2022 Latest News Obituary

  اسلامیہ کالج گوجرانولہ کے پروفیسر موسیٰ رضا انتقال کرگئے 

موسی رضا عقیدے کے اعتبار سے عیسائی مذہب سے تھے 2011میں ڈائریکٹ سلیکشن کے ذریعے اسسٹنٹ پروفیسر بنے عمر چھپن برس تھی گزشتہ دنوں ترقی پاکر ایسوسی ایٹ بنے دل کادورہ جان لیوا ہوا

گوجرانولہ (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ اسلامیہ کالج گوجرانولہ سے شعبہ کیمسٹری کے ایسوسی ایٹ پروفیسر موسیٰ رضا  دل کا دروہ پڑنے سے اچانک انتقال کر گئے ان کی عمر تقریباً چھپن برس تھی وہ 1966میں گوجرانولہ کے عیسائی گھرانے میں پیدا ہوئے 2011میں ڈائریکٹ سلیکشن کے ذریعے اسسٹنٹ پروفیسر منتخب ہوئے اور گورنمنٹ اسلامیہ کالج گوجرانولہ میں تعینات ہوئے گیارہ برس سے وہاں پر خدمات سر انجام دے رہے تھے حالیہ پرموشن بیج میں ترقی پائی اور ایسوسی ایٹ پروفیسر بن کر بھی اسلامیہ کالج گوجرانولہ میں پوسٹنگ ہوگئی ان کا تعلق گھکڑ سے تھا روزانہ آنا جانا تھا بظاہر صحت مند اور خوش و خرم نظر آتے تھے دل کا دروہ پڑا اور اچانک انتقال کر گئے اتحاد اساتذہ سے ہمیشہ وابستہ رہے اتحاد اساتذہ ان کی موت سے افسردہ ہے اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے

جب آتش جواں تھا ان کے لیکچررکےزمانے کی فائل فوٹو

Related posts

گورنمنٹ کالج برائے خواتین اٹک کی اسسٹنٹ پروفیسر کے خاوند بھارتی حملے میں شہید ہوگئے

Ittehad

لاہور کی خواتین کالج اساتذہ نے ٹریننگ کےدو ہزار روپے الیکشن کمیشن کو بخش دینے کا فیصلہ کر لیا

Ittehad

سابق سیکشن آفیسرز ۔موجودہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ڈی پی آئی آفیس آٹھ خواتین کے انتظامی تبادلے

Ittehad

Leave a Comment