2022 Latest News Obituary

  انتقال پر ملال        ۔۔صدمات۔       ۔۔اظہار تعزیت 

 جنرل سیکرٹری پیپلا  صاحب زادہ ڈاکٹر احمد ندیم کو صدمہ

جنرل سیکرٹری پیپلا صاحب زادہ ڈاکٹر احمد ندیم کے تایا زاد بھائی صاحب زادہ نعمت اللہ گزشتہ دنوں قضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے ان کی نماز جنازہ  عید گاہ جناز گاہ بھلوال میں ادا کی گئی جنازے میں سرگودھا  اور بھلوال کے کالجوں اور یونیورسٹی کے اساتذہ کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی ان کی تدفین خانقاہ نورے خانے والا آبائی قبرستانوں میں کی گئی جنازے میں شریک نہ ہو سکنے والے اساتذہ نے بذریعہ ٹیلی فون اور میسجز   صاحب زادہ احمد ندیم صاحب سے اظہار تعزیت کیا اتحاد اساتذہ پاکستان کے مرکزی ،ڈویژنل اور مقامی رہنماؤں نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی ہے  

پروفیسر  محترمہ سرور خالق کو صدمہ

گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین لاہور کینٹ کی شعبہ انگریزی کی اسسٹنٹ پروفیسر محترمہ سرور خالق کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں  پیپلا کی مرکزی نائب صدر اور اتحاد اساتذہ کی مرکزی رہنما محترمہ  فائزہ رعنا 
۔اور پیپلا لاہور ڈویژن کی نائب صدر اور اتحاد اساتذہ پاکستان کی مرکزی رہنما محترمہ آمنہ سعدیہ نے پروفیسر سرور خالق سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی ہے

Related posts

سندھ ہائی کورٹ نے نئے چیرمین ایچ ای سی کی تعیناتی روک دی اضافی چارج انجینئر احمد فاروق بازئی کے سپرد

Ittehad

ساہیوال سے اتحاد اساتذہ کے سنیر راہنما سخاوت علی قمر انتقال کر گئے

Ittehad

پے اینڈ سروس پروٹیکشن کمیٹی اور پپلا کے وفد کی وزیراعلی کے مشیر سے ملاقات

Ittehad

Leave a Comment