2025 HED News Latest News

ڈائریکٹر راولپنڈی کے امیدواران چھبیس دسمبر کو شکایات کے ازالے کے لئے تشریف لائیں

چھ میں سے پانچ امیدواران ساجد محمود صدیقی ،اصف حسین ،ناصر محمود اعوان ،ندیم شہزاد اور ابوبکر ادریس اعوان کا تعلق راولپنڈی جبکہ چھٹی امیدوار میڈم شہناز اختر کا تعلق جھنگ فیصل آباد سے ہے

لاہور ( خبر نگار) ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب نے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز کو لکھا ہے کہ ڈائریکٹر راولپنڈی کی پوسٹ کے لیے جن امیدواران نے درخواست دے رکھی ہے اور انہیں ڈیپارٹمنٹ نے ان کے میرٹ کے ابتک بننے والے نمبرز بارے معلومات ان کو فراہم کر دی ہیں انہیں ان پر اگر کوئی شکایت ہے تو اس کے ازالے کیلئے ایک میٹنگ زیر صدارت سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب 26 دسمبر 2025 کو ہائر ایجوکیشن کے دفتر واقع نئی انارکلی لاہور میں صبح ساڑھے گیارہ بجے رکھی گئی ہے وہاں تشریف لائیں چھ امیدواران کی لسٹ بھی فراہم کی گئی ہے اور ڈویژنل ڈائریکٹرز سے کہا گیا ہے کہ ان میں سے جو بھی آپ کے زیر انتظام ڈویژن میں کام کر رہا ہے انہیں وہاں بھجوانے کا بندوست کریں

Related posts

یونیورسٹی آف انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی لاہوراور یونیورسٹی آف گجرات کے وائس چانسلرز کا تقرر

Ittehad

اتحاد اساتذہ لاہور ڈویژن کے امیدواران

Ittehad

پانچویں اور چھٹے بیجز کی پرموشن لنکڈ ٹریننگ کا 20 ستمبر سے اغاز

Ittehad

Leave a Comment