2022 HED News Latest News

پنجاب یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر کے عہدے کا عارضی چارج ڈاکٹر اصغر زیدی کےسپرد

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر علی زیدی کو پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا اضافی چارج دے دیا ہے انہوں نے اضافی چارج سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا ہے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کا عہدہ چودہ جون دو ہزار بائیس کو سابق وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کی ریٹائرمنٹ سے خالی ہوا مگر سیاسی مداخلت کرواتے ہوئے اس وقت کے ایک وزیر نے ان کے عہدے کی مدت میں تین ماہ کی توسیع دلوا دی یہ مدت تین ماہ کے لیے تھی وہ بھی تیرہ ستمبر کو ختم ہو چکی اس وقت سے یونیورسٹی بغیر وائس چانسلر کے کام کر رہی ہے اس توسیع کے غیر قانونی ہونے کے بارے میں اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن پنجاب یونیورسٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امجد مگسی اور ان کے ساتھیوں نے عدالت عالیہ میں رٹ دائر کر رکھی ہے دوران سماعت فاضل جج ہائی کورٹ نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ آٹھ ستمبر تک مستقل وائس چانسلر تعینات کیا جائے وہ تو صوبائی حکومت سے ہو نہیں سکا مگر ان نے وقتی طور پر اضافی چارج گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی کے سپرد کر دیا ہے جو آئندہ وائس چانسلر کی تعیناتی تک یہ فریضہ سر انجام دیں گے

Related posts

چھ سو نواسی کالج اساتذہ کے کمپیشنیٹ بنیاد پر ٹرانسفر آرڈرز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

Ittehad

جہلم ۔۔پنجاب بھر کے اساتذہ میں عبداللہ جاوید شطرنج کے چیمپئن قرار دئیے گئے

Ittehad

ایک لاکھ ذہین طالب علموں کو لیب ٹاپ اور ایک لاکھ کو کمپوٹر ٹریننگ دی جائےگی

Ittehad

Leave a Comment