کچھ عرصہ قبل ایچ ای ڈی نے اشتہار دیا تھا کہ ڈی پی آئی آفیس میں ڈپٹی ڈائریکٹر کی پوسٹ کے لیے امیدواران سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں ان امیدواران کو شارٹ لسٹ کر کے دس امیدواران کا انتخاب کیا گیا اور ان کا میرٹ بنایا گیاان کا جنرل کارکردگی کا میرٹ بنایا گیا جس کے ستر نمبر ہیں تیس نمبر انٹرویو کے ہیں جہاں مختلف سوالات کے ذریعے ان کا مینجمنٹ رحجان ۔لیڈر شپ کوالٹی اور کمیونیکیشن سکل اور متعلقہ مضمون کا نالج کے دس دس نمبرز ہیں اب تک کے ستر نمبروں میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین صادق آباد کی ڈی ڈی او / پرنسپل اور اسسٹنٹ پروفیسر انگلش مسز نعمانہ لودھی اکتالیس نمبر لے کر سر فہرست ہیں دوسرے نمبر پر محمد زاہد میاں جو عارضی طور پر بطور پر ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ کام کر رہے ہیں آٹھ امیدوار دوسرے ہیں جن کے اسمائے گرامی اور میرٹ ذیل میں پوسٹڈ پوسٹ میں ملاخطہ فرما سکتے ہیں زاہد میاں اگرچہ ان کی پوسٹنگ گورنمنٹ گریجویٹ کالج سبزہ زار میں ہے مگر وہ ایک عرصہ سے بطور ذپٹی ڈائریکٹر اسی طور پر کام کر رہے ان کا تجربہ لاہور ڈویژن میں کافی لمبے عرصے تک ڈپٹی ڈائریکٹر کام کرنے کا بھی ہے لہذا ان کے امکانات روشن ہیں