2022 Latest News Press Releases

کل بروز جمعہ اساتذہ و طلبہ مری روڈ پر ٹریفک روک کر احتجاج کریں گے

بروز جمعہ المبارک مورخہ 25 مارچ کو درج ذیل راولپنڈی ڈویژن کے کالج اساتذہ اور طلبہ درج ذیل سپاٹ پر پے اینڈ سروس پروٹیکشن  کے مطالبے کے حق میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور مین روڈز کو بلاک کرکے احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔
گورنمنٹ گارڈن کالج راولپنڈی سے تمام ڈسٹرکٹ کے اساتذہ و طلباء و طالبات مری روڈ کو بلاک کرتے ہوئے پریس کلب تک صبح 10:30 سے 11:30 بجے ریلی نکالیں گے جس کی قیادت کنوینئر پے اینڈ سروس پروٹیکشن کمیٹی چوہدری غلام مرتضیٰ خود کریں گے۔
گورنمنٹ گریجویٹ کالج جی۔ٹی روڈ جہلم کے سامنے والی جی۔ٹی روڈ کو ڈسٹرکٹ جہلم کے تمام اساتذہ و طلباء بلاک کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔
ضلع چکوال کے تمام کالجز کے اساتذہ و طلباء یونیورسٹی آف چکوال سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گے۔
ضلع اٹک کے تمام کالجز کے اساتذہ و طلباء گورنمنٹ گریجویٹ کالج اٹک کے سامنے والے روڈ کو بلاک کرتے ہوئے بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔

Related posts

پنجاب کے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز سے پرنسپلز کی خالی پوسٹوں پر پینل طلب

Ittehad

سنیارٹی نمبر 302 تا 638 مرد اسسٹنٹ پروفیسر ہو جائیں تیار ۔پرموشنز لنکڈ ٹریننگ کا 23 اگست سے اغاز

Ittehad

ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم میں پروفائل ڈیٹا فیڈ کرنےکی کل آخری تاریخ

Ittehad

Leave a Comment