پی ایس بی ون کا اجلاس کئی بار التوا کے بعد بالآخر آج بعد دوپہر منعقد ہو ہی گیا جس میں ایسوسی ایٹ پروفیسرز خواتین کے سنیارٹی نمبر ایک تا ایک سو انتیس تک ایک سو اٹھارہ کیسز فیصل ہو گئے یہ پی ایس بی ون کی میٹنگ بائیس فروری دو ہزار بیس کو ہونا تھی۔ جو ایک اعلی آفیسر کی نا عاقبت اندیشی کی نظر ہو گئی۔ پھر کرونا کے باعث معرضِ التوا میں رہی مگر ایک اچھی بات یہ ہوئی کہ بعض لوگوں اور پی پی ایل اے کے باہمی اشتراک عمل سے اب تک ریٹائر ہوئے والے لوگ بھی پرموٹ ہو گئے۔ کیونکہ یہ پی ایس بی آگر چہ آج چودہ ستمبر کو ہوئی مگر یہ دراصل اکیس اپریل کی تاریخ سے شمار ہو گی۔