2023 General Notifications Latest News

صوبائی کابینہ نے بھی اٹھارہ کالجوں کی خود مختاری ختم کرنے کی منظوری دے دی ۔

خود مختاری کے خاتمے کی منظوری کابینہ نے 29 دسمبر کی میٹنگ میں دی ۔۔اب صرف آخری مرحلہ  نوٹیفیکیشن باقی ہے وہ بھی چند روز میں ہو جائے گا جس کے بعد یہ کالجز بھی پنجاب کے دوسرے کالجوں کی طرح چلائے جاہیں گے

لاہور(خصوصی رپورٹ) صوبائی کابینہ کی میٹنگ جو 29 دسمبر 2022 کو ہوئی اس میں ایجنڈے کے اور نکات کے ساتھ محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے بھجوائی گئی اٹھارہ کالجز کی خود مختاری ختم کرنے کی سمری بھی شامل تھی کابینہ نے اسے منظوری دے کر تیسرے اور آخری مرحلے کو فائنل کر دیا  اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب اور خزانہ کی سٹینڈنگ  کمیٹی اس کی منظوری دے چکی  تھی محکمے کو  منظوری کی  سمری موصول ہو چکی جو اس کا نوٹیفیکیشن جاری کرئے گا یاد رہے کہ 2010 میں ہی ایس کورسز کے اجراء کے ساتھ چھبیس کالجوں کو اقتصادی ۔اکیڈمک اور انتظامی خود مختاری دے دی گئی جس کے لیے بورڈ آف گورنرز کے انتظام چلانے کا اعلان کیا گیا مگر ایسا کبھی ہوا نہیں اور عجیب و غریب صورت حال پیدا ہو گئی نہ ٹو بورڈ آف گورنرز بن سکے نہ ہی کالج کونسلیں  رہیں نہ مالی بوچھ اٹھا سکے نتیجہ یہ ان کی حالت دوسرے کالجز سے بھی بد تر ہو گی محکمے نے جب 2021 میں دوبارہ اقتصادی طور پر آسان اسانمنٹ اکاؤنٹ کی طرز پر چلانے کا کہا تو پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچرر ایسوسی ایشن نے اس کےخلاف صاحبزادہ ڈاکٹر احمد ندیم کی سربراہی میں احتجاجی تحریک شروع کی اتحاد اساتذہ کے بینر تلے منتخب ہونے والے مرکزی و ڈویژنل صدور انکے ساتھ تھے بھر تحریک کے بعد حکومت نے وعدہ کیا کہ اس مسلے کا قابل عمل حل نکالا جائے گا محکمہ لا و پارلیمانی امور اور محکمہ خزانہ کی باہمی مشاورت کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کو ایک سمری بھجوائی گئی جو آہستہ آہستہ تمام مراحل حل کرتے ہوئے بالآخر کا بینہ سے منظوری کے بعد فائنل شکل میں سامنے ہے اور چند روز میں خود مختاری کے خاتمے کا نوٹیفیکیشن جاری ہو جائے گا 

Related posts

پے پروٹیکشن کمیٹی کا سات مارچ کو احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان

Ittehad

 ہفتے کی چھٹی بحال ۔۔ وفاقی حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا  

Ittehad

تعلیمی بورڈ میں رکھے گئے ریٹائرڈ ملازمین کو فوراً نکال دیا جائے 

Ittehad

Leave a Comment