2025 Latest News Press Releases

اسلامی جمعیت طلبہ کا ایجوکیشن اینڈ ریسرچ پنجاب یونیورسٹی کے ڈائریکٹر کے دفتر پر حملہ

طلبہ پروفیسر ڈاکٹر عبد القیوم چوہدری سے سپورٹس کے انعقاد کی اجازت لینے آئے ایس او پی اختیار کرنے پر اختلاف ہوا تو طلبہ نے گالیاں دیں اور دفتر میں توڑ پھوڑ کی امن عامہ کے لیے پولیس سے مدد طلب کر لی گئی ہے

لاہور ( نمائندہ خصوصی )آج پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ نے ادارہ تعلیم و تحقیق کے ڈائریکٹر عبد القیوم چوہدری کو گالیاں دی اور ان کے دفتر کی توڑ پھوڑ کی طلبہ اور ڈائریکٹر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے درمیان کھیلوں کے انعقاد پر ایس او پی پر عمل نہ کرنے پر ہوا ڈائریکٹر موصوف نے جو کھیلوں کے انعقاد کی اجازت کو ایس او پیز کے تقاضوں کے مطابق کروانے کی بات کر رہے تھے کہ اس پر طلبہ سیخ پا ہوگئے اور انہوں نے پروفیسر کو گالیاں دینا شروع کر دیں کچھ لوگوں نے دفتر کے شیشے اور فرنیچر کی توڑ پھوڑ شروع کر دی پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے پولیس کو مدد کے لیے بلوا لیا تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے طلبہ کی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے سخت ایس او پیز (سٹینڈرڈ آپریٹنگ پرسیجر ) بنا رکھے ہیں جن کی پابندی اور تقاضے پورے کرنا ضروری ہیں ان میں سے کچھ پورے کرنا ان طلبہ کے لیے ممکن نہیں تھا اور وہ دھونس سے اجازت چاہتے تھے اور وہ اس کی باقاعدہ تیاری کر کے آئے تھے ذیل میں وڈیوز میں اس کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے

Related posts

پنجاب کے صوبائی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پچیس اور بیس فیصد اضافے کی تجاویز

Ittehad

اسسٹنٹ پروفیسر (مردانہ) کی سنیارٹی لسٹ پر حکم امتناعی جاری

Ittehad

مدت ملازمت پوری کر کے ساٹھ سال کو پہنچنے والی 72 خواتین کا ریٹائرمنٹ نوٹیفیکیشن

Ittehad

Leave a Comment