2023 Latest News Press Releases

رحیم یار خان۔۔پروفیسر رفیق احمد صدیقی کی رئٹائرمنٹ پر تقریب پزیرائی 

پروفیسر رفیق احمد صدیقی بارہ سال گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج خان پور کے پرنسپل رہے ادارے کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انہوں نے اساتذہ کو ہمیشہ عزت دی اور ان کے وقار کو بلند رکھنے میں نمایاں رول ادا کیا اس کے ساتھ ساتھ طلبا کے لیے عمدہ تدریسی ماحول کو بہتر بنایا اور ادراے کی تعمیر و ترقی میں ان کی دن رات کی کاوشوں کو دخل ہے

رحیم یار خان (نامہ نگار) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے طلبا خاں پور ضلع رحیم یار خان کے پرنسپل پروفیسر رفیق احمد صدیقی 30 ستمبر کو مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوگئے انکی ریٹائرمنٹ کے موقع پر اتحاد اساتذہ کے ساتھیوں نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ایک خوبصورت تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا اس تقریب کو خوبصورت بنانے میں اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنما پروفیسر یوسف سلیم کی دلچسپی اور محنت کا بڑا دخل ہے پروفیسر رفیق احمد صدیقی ایک ہمہ جہت شخصیت ہیں طلبا کو بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی ہو یا اساتذہ کو تدریسی سہولیات باہم پہنچانے کا ٹاس ہو وہ ہمیشہ ہر امتحان میں پورا اترے وہ بارہ سال تک اس کالج کے پرنسپل رہے اس دور میں کالج نے ترقی و کامرانی کی کئی منازل طے کیں اتحاد اساتذہ پاکستان کے مغربی و ہمدرد تھے اوائل سروس سے آجتک اس کا ساتھ دیا اساتذہ کے حقوق کی جنگ میں ہر دور میں ٹریڈ یونین کے موقف کی حمایت کی محکمہ تعلیم کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ سراہا جاتا رہے گا

Related posts

پچاس فیصد سٹاف سوموار اور پچاس فیصد جمعرات

Ittehad

 عیدالفطر سے قبل معاوضہ جات ادا نہ کیے گئے تو اسانمنٹس کا بائیکاٹ کریں گے۔۔ حافظ رمضان 

Ittehad

اتحاد اساتذہ ساہیوال ڈویژن کے امیدواران راو اعجاز برائے صدارت ، بلال باجوہ برائے جنرل سیکرٹری ماجد غعفور سینر نائب صدر

Ittehad

Leave a Comment