2023 Latest News Obituary

لاہور ۔۔ایسوسی ایٹ پروفیسر محترمہ وضاحت نسیم اچانک وفات پا گئیں

لاہور(نامہ نگار) گورنمنٹ ماڈل کالج برائے خواتین ماڈل ٹاؤن لاہور کی شعبہ نباتیات کی ایسوسی ایٹ پروفیسر محترمہ وضاحت نسیم آج اچانک انتقال کر گئیں ان کی عمر تقریباً چھپن برس تھی انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ جانبر نہ ہو سکیں وہ گزشتہ پی ایس بی ٹو میں ترقی پا کر ایسوسی ایٹ پروفیسر بنی تھیں اور کچھ ہی دن قبل انہوں نے بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر جوائن کیا تھا انہیں یہ خوشی راس نہ آئی اور ترقی کے کچھ ہی دنوں بعد جہان فانی سے رخصت ہوگئیںمحترمہ وضاحت نسیم اگرچہ باٹنی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر تھیں وہ مذہب کی طرف میلان رکھتی تھیں متقی ،پرہیزگار ،نہایت ملنسار اور مددگار خاتون تھیں انہوں نے ،فہم القرآن ،کے نام سے یو ٹیوب چینل بنا رکھا تھا جہاں سے وہ ہزاروں لوگوں کو درس دیا کرتی تھیں ان کے اچانک انتقال سے کالج اور ملنے والی دیگر خواتین کی آنکھیں اشک بار تھیں اتحاد اساتذہ پاکستان کے خواتین و حضرات کی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے آور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے

مرحومہ کے یو ٹیوب چینل اور درس

Related posts

  پنجاب یونیورسٹی میں چھبیس تا تیس دسمبر تک تعطیلات ۔دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے

Ittehad

کالج ٹیچرز انٹرنیز سے وہی کام لیا جائے جس کے لیے انہیں بھرتی کیا گیا

Ittehad

ٹرانسفر پالیسی میں ترقی پانے والوں کی پوسٹنگ کے طریقہ کار کو مسترد کرتے ہیں۔۔اتحاد اساتذہ پاکستان

Ittehad

Leave a Comment